الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
153. بَابٌ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ النِّسَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ
خواتین کی ایک جماعت کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15443
عَنْ قَيْلَةَ بِنْتِ مَخْرَمَةَ قَالَتْ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّيْتُ مَعَهُ بَعْضَ الصَّلَاةِ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قُمْتُ وَنَظَرَ إِلَيَّ - وَكَانَتِ امْرَأَةً طَوِيلَةً - فَقَالَ:" إِنْ كَانَ ابْنُ هَذِهِ لَيُقَاتِلُ مِنْ وَرَاءِ الْحَاجِزِ". قَالَتْ: وَاللَّهِ إِنْ كَانَ لَكَذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَكِنَّهُ مَاتَ. قَالَتْ: اكْتُبْ لِي كِتَابًا. قَالَتْ: وَمَعِي ثَلَاثُ بَنَاتٍ، فَكَتَبَ:" مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ لِقَيْلَةَ وَالنِّسْوَةِ الثَّلَاثِ، لَا يُظْلَمْنَ حَقًّا، وَلَا يُسْتَكْرَهْنَ عَلَى نِكَاحٍ، وَكُلُّ مُؤْمِنٍ وَمُسْلِمٍ لِي وَلَهُنَّ نَاصِرٌ، وَأَحْسِنَّ وَلَا تُسِئْنَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ قیلہ بنت مخرمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ایک نماز ادا کی، جب آپ نے نماز مکمل کی تو میں کھڑی ہو گئی، آپ نے میری طرف دیکھا، راوی کہتے ہیں: وہ ایک طویل القامت خاتون تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس خاتون کا بیٹا تو ضرور رکاوٹ کے پیچھے سے جنگ میں حصہ لیتا ہو گا اس خاتون نے عرض کی: اللہ کی قسم! وہ واقعی ایسا ہی تھا، یا رسول اللہ! لیکن اس کا انتقال ہو چکا ہے، پھر اس خاتون نے عرض کی: آپ میرے لئے تحریر لکھوا دیں، اُس خاتون نے عرض کی: میری تین بیٹیاں ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تحریر لکھوائی: ”یہ اللہ کے رسول، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قیلہ اور تین خواتین کے لئے کہ ان کے حق کے حوالے سے (تحریر ہے) ان کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے، شادی کے بارے میں ان کے ساتھ زبردستی نہیں کی جائے گی، ہر مومن اور مسلمان میرا اور ان کا مددگار ہو گا اور وہ (خواتین) اچھائی کریں اور برائی نہ کریں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15443]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15443]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15444
وَعَنْ جَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَرْبُوعِيِّ قَالَتْ: ذَهَبَ بِي أَبِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَمَا وَرَدَتْ عَلَى أَبِي الْإِبِلُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ لِبِنْتِي هَذِهِ بِالْبَرَكَةِ. قَالَتْ: فَأَجْلَسَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حِجْرِهِ، وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِي، وَدَعَا لِي بِالْبَرَكَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ جمرہ بنت عبداللہ یربوعی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میرے والد مجھے ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، یہ اُس کے بعد کی بعد بات ہے کہ میرے والد کے پاس اونٹ آ گئے تھے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میری اس بیٹی کے لئے برکت کی دعا کیجئے، راوی کہتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی گود میں بٹھا لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سر پر رکھا اور میرے لئے برکت کی دعا کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15444]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15444]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15445
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: التَّوْأَمَةُ بِنْتُ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ. لَهَا ذِكْرٌ وَلَا حَدِيثَ لَهَا.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدہ توامہ بنت اُمیہ بن خلف رضی اللہ عنہا ان کا تذکرہ ملتا ہے، لیکن اُن کے حوالے سے کوئی حدیث منقول نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15445]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15446
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ [عَبْدِ] الْحَكَمِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ: صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، وَهِيَ بِنْتُ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
عبداللہ بن حکم بن ابوزیاد بیان کرتے ہیں: صالح نامی شخص سیدہ توامہ رضی اللہ عنہا کا غلام تھا اور وہ خاتون امیہ بن خلف کی صاحبزادی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15446]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15446]
حدیث نمبر: 15447
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: تَمِيمَةُ بِنْتُ وَهْبٍ، وَهِيَ الَّتِي طَلَّقَهَا رَفَاعَةُ - بِنْتُ سَمُوأَلٍ، لَهَا ذِكْرٌ وَلَا حَدِيثَ لَهَا.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدہ تمیمہ بنت وہب رضی اللہ عنہا، یہ وہ خاتون ہیں، جنہیں سیدنا رفاعہ رضی اللہ عنہ نے طلاق دے دی تھی، (یہ) بنت سموال (ہیں)، ان کا تذکرہ ملتا ہے، لیکن ان کے حوالے سے کوئی حدیث مذکور نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15447]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15448
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: شُرَحْبِيلُ ابْنُ حَسَنَةَ إِنَّمَا حَسَنَةُ أُمُّهُ، وَكَانَتْ مِمَّنْ هَاجَرَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ۔ ”حسنہ“ ان کی والدہ کا نام تھا اور یہ ان خواتین میں سے ایک ہیں، جنہوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15448]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15448]
حدیث نمبر: 15449
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: ذَقِرَةُ أُمُّ وَلَدِ أُذَيْنَةَ، يُقَالُ: لَهَا صُحْبَةٌ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدہ ذقرہ رضی اللہ عنہا اذینہ کی ام ولد تھیں، ایک قول کے مطابق انہیں صحابیہ ہونے کا شرف حاصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15449]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15450
- وَقَالَ: رَائِطَةُ بِنْتُ مُنَبِّهِ بْنِ الْحَجَّاجِ السَّهْمِيُّ: أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدہ رائطہ بنت منبہ بن حجاج سہمی رضی اللہ عنہا یہ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی والدہ تھیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15450]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15451
- وَقَالَ: سَفَّانَةُ بِنْتُ حَاتِمٍ أُخْتُ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدہ سفانہ بنت حاتم رضی اللہ عنہا، یہ سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی بہن تھیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15451]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15452
- وَقَالَ: السَّوْدَاءُ بِنْتُ خَلَفِ بْنِ ضِرَارِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُرْطِ بْنِ زَرَاحِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدہ سوداء رضی اللہ عنہا بنت خلف بن ضرار بن عبداللہ قرط بن زراح بن عدی بن کعب۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15452]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح