الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
157. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عقیل بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے بارے میں جوکچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15502
عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ:" يَا أَبَا يَزِيدَ، إِنِّي أُحِبُّكَ حُبَّيْنِ: حُبًّا لِقَرَابَتِكَ، وَحُبًّا لِمَا كُنْتُ أَعْلَمُ مِنْ حُبِّ عَمِّي إِيَّاكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عقیل بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: ”اے ابویزید! میں تمہارے ساتھ دو وجہ سے محبت کرتا ہوں، ایک محبت تم سے رشتہ داری کی وجہ سے ہے، اور ایک محبت اس وجہ سے ہے، کیونکہ میں یہ بات جانتا ہوں کہ میرے چچا تم سے محبت کرتے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15502]
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15502]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (191/17)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4054، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6722، 6888»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حدیث
حدیث نمبر: 15503
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: وَقَدْ حَضَرَ فَتْحَ خَيْبَرَ، وَقَسَمَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ خَيْبَرَ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: یہ خیبر کی فتح میں شریک ہوئے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے مال غنیمت میں سے ان کے لیے حصہ مقرر کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15503]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1919/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح