🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

160. بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15513
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالشِّعْبِ أَتَى أَبِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَا أَرَى أُمَّ الْفَضْلِ إِلَّا قَدِ اعْتَمَلَتْ عَلَى جَمَلٍ قَالَ:" لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَقَرَّ أَعْيُنَنَا بِغُلَامٍ". فَأَتَى بِيَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا فِي خِرْقِي، فَحَنَّكَنِي. قَالَ مُجَاهِدٌ: لَا نَعْلَمُ أَحَدًا حُنِّكَ بِرِيقِ النُّبُوَّةِ غَيْرَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُتَّصِلًا، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَفِيهِمْ ضَعْفٌ، وَرَوَاهُ مُخْتَصَرًا بِإِسْنَادٍ مُنْقَطِعٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شعب (یعنی شعب ابی طالب) میں تھے، اُس وقت میرے والد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) میرا یہ خیال ہے کہ ام فضل حاملہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید اللہ تعالیٰ لڑکے کے ذریعے ہماری آنکھیں ٹھنڈی کرے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب میں پیدا ہوا تو مجھے کپڑے میں لپیٹ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے گھٹی دی۔ مجاہد کہتے ہیں: اُن کے علاوہ ہمیں کسی ایسے فرد کے بارے میں علم نہیں ہے جسے نبوت کے لعاب کے ذریعے گھٹی دی گئی ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے متصل طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے، امام طبرانی نے اسے منقطع سند کے ساتھ مختصر روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15513]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10566)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15514
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ الْفَضْلِ بِنْتُ الْحَارِثِ قَالَتْ: بَيْنَا أَنَا مَارَّةٌ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحِجْرِ، فَقَالَ:" يَا أُمَّ الْفَضْلِ". قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" إِنَّكِ حَامِلٌ بِغُلَامٍ". قُلْتُ: كَيْفَ وَقَدْ تَحَالَفَتْ قُرَيْشٌ لَا يُوَلِّدُونَ النِّسَاءَ؟ قَالَ:" هُوَ مَا أَقُولُ لَكِ، فَإِذَا وَضَعْتِيهِ فَائْتِينِي بِهِ". فَلَمَّا وَضَعْتُهُ، أَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمَّاهُ عَبْدَ اللَّهِ، وَأَلَّبَاهُ بِرِيقِهِ. قَالَ:" اذْهَبِي بِهِ، فَلْتَجِدِنَّهُ كَيِّسًا". قَالَ: فَأَتَيْتُ الْعَبَّاسَ فَأَخْبَرْتُهُ فَتَبَسَّمَ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ رَجُلًا جَمِيلًا مَدِيدَ الْقَامَةِ، فَلَمَّا رَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَامَ إِلَيْهِ، فَقَبَّلَ مَا بَيْنَ عَيْنَيْهِ وَأَقْعَدَهُ عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ قَالَ:" هَذَا عَمِّي، فَمَنْ شَاءَ فَلْيُبَاهِ بِعَمِّهِ". فَقَالَ الْعَبَّاسُ: بَعْضَ الْقَوْلِ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" وَلِمَ لَا أَقُولُ وَأَنْتَ عَمِّي وَبَقِيَّةُ آبَائِي؟! وَالْعَمُّ وَالِدٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا نے مجھے یہ بات بتائی ہے: وہ بیان کرتی ہیں: ”ایک مرتبہ میں گزر رہی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت حطیم میں موجود تھے، آپ نے فرمایا: اے ام فضل! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپ کو ایک لڑکے کا حمل ہے، میں نے عرض کی: یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ جبکہ قریش نے آپس میں یہ طے کیا ہے کہ خواتین کے ہاں بچے نہیں ہوں گے۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ویسا ہی ہے، جیسے میں تمہیں کہہ رہا ہوں، جب تم اسے جنم دو، تو اسے میرے پاس لے کر آنا، جب سیده ام فضل رضی اللہ عنہا نے سیدنا عبدالله رضی اللہ عنہ کو جنم دیا تو وہ انہیں لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کا نام عبداللہ تجویز کیا اور انہیں اپنے لعاب دہن کے ذریعے گھٹی دی اور فرمایا: اسے لے جاؤ! تم اسے بہت سمجھدار پاؤ گی۔ سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور انہیں اس بارے میں بتایا، تو وہ مسکرا دیے، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، وہ ایک خوبصورت طویل القامت شخص تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ملاحظہ فرمایا، تو آپ اُن کے لیے کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا اور انہیں اپنے دائیں طرف بٹھایا اور پھر یہ فرمایا: ”یہ میرے چچا ہیں، جو چاہے وہ اپنے چچا کو لا کر مقابلہ کر لے“ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! ذرا زیادہ نہیں ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں یہ کیوں نہ کہوں؟ جبکہ آپ میرے چچا ہیں، میرے آباؤ اجداد کا بقیہ ہیں، اور چچا، والد کی جگہ ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15514]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10580)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10580، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9246»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں