🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

163. بَابٌ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَغَيْرِهِ .
حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ اور دیگر کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15538
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، أَنَّهُمَا بَايَعَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُمَا ابْنَا سَبْعِ سِنِينَ، فَلَمَّا رَآهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَبَسَّمَ وَبَسَطَ يَدَهُ، فَبَايَعَهُمَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان دونوں حضرات نے سات سال کی عمر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو ملاحظہ کیا، تو آپ مسکرا دیے اور آپ نے اپنا دست مبارک بڑھایا اور ان دونوں سے بیعت لی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عیاش ہے، جس میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15538]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15539
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَقُثَمَ وَعُبَيْدَ اللَّهِ ابْنَيْ عَبَّاسٍ وَنَحْنُ صِبْيَانٌ نَلْعَبُ، إِذْ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" ارْفَعُوا هَذَا إِلَيَّ". فَحَمَلَنِي أَمَامَهُ، وَقَالَ لِقُثَمَ:" ارْفَعُوا هَذَا إِلَيَّ". فَحَمَلَهُ وَرَاءَهُ، وَكَانَ عُبَيْدُ اللَّهِ أَحَبَّ إِلَى عَبَّاسٍ مِنْ قُثَمَ فَمَا اسْتَحْيَا مِنْ عَمِّهِ أَنْ حَمَلَ قُثَمَ وَتَرْكَهُ. قَالَ: ثُمَّ مَسَحَ عَلَى رَأْسِي ثَلَاثًا، كُلَّمَا مَسَحَ قَالَ:" اللَّهُمَّ اخْلُفْ جَعْفَرًا فِي وَلَدِهِ".
قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ: مَا فَعَلَ قُثَمُ؟ قَالَ: اسْتُشْهِدَ، قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ بِالْخَيْرِ قَالَ: أَجَلْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے، میں، قثم اور عبیداللہ تھے، یہ دونوں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ہیں، ہم بچے تھے اور کھیل رہے تھے، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے، آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اس بچے کو مجھے پکڑا دو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے آگے بٹھا لیا، پھر آپ نے سیدنا قثم کے بارے میں فرمایا: اسے مجھے پکڑا دو، آپ نے انہیں اپنے پیچھے بٹھا لیا، عبیداللہ، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو قثم سے زیادہ محبوب تھے، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا سے اس حوالے سے کچھ محسوس نہیں کیا کہ آپ نے قثم کو بٹھا لیا اور عبیداللہ کو چھوڑ دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر تین مرتبہ ہاتھ پھیرا، ہر مرتبہ ہاتھ پھیرتے ہوئے آپ نے یہ دعا کی: اے اللہ! جعفر کی اولاد کی دیکھ بھال کرنے والا ہو جا! راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: سیدنا قثم رضی اللہ عنہ کے ساتھ کیا ہوا تھا؟ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ میں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول بھلائی کے بارے میں زیادہ بہتر جانتے تھے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں!
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15539]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1760)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15540
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ وَهُوَ يَبِيعُ بَيْعَ الْغِلْمَانِ - أَوِ الصِّبْيَانِ - قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُ فِي بَيْعِهِ". أَوْ قَالَ:" فِي صَفْقَتِهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
عمرو بن حریث بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، جو بچوں کے ساتھ خرید و فروخت کا کھیل، کھیل رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اس کی خرید و فروخت میں اس کے لیے برکت رکھ دے! (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اس کے سودے میں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15540]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1467)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2868/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15541
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: وَفِيهَا مَاتَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ بِالْمَدِينَةِ، وَيُكَنَّى أَبَا جَعْفَرٍ. - يَعْنِي سَنَةَ ثَمَانِينَ -.
محمد بن عبدالله بن نمیر بیان کرتے ہیں: اُس سال میں، سیدنا عبداللہ بن جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کا مدینہ منورہ میں انتقال ہوا، ان کی کنیت ابوجعفر تھی، راوی کہتے ہیں: اس سے مراد سن 80 ہجری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15541]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں