الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
168. بَابٌ فِي فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی فضیلت اور ان کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 15627
وَعَنْ كُلْثُومِ بْنِ جَبْرٍ قَالَ: كُنْتُ بِوَاسِطِ الْقَصَبِ عِنْدَ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ كُرَيْزٍ الْقُرَشِيِّ، فِي مَنْزِلِ عَنْبَسَةَ بْنِ سَعِيدٍ، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ قَاتِلَ عَمَّارٍ بِالْبَابِ أَفَتَأْذُنُونَ لَهُ فَيَدْخُلَ؟ فَكَرِهَ بَعْضُ [ الْقَوْمِ ] ، وَقَالَ بَعْضٌ: أَدْخِلُوهُ، [ فَدَخَلَ ] ، فَإِذَا رَجُلٌ عَلَيْهِ مُقَطَّعَاتٌ لَهُ فَقَالَ: لَقَدْ أَدْرَكْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَنْفَعُ أَهْلِي فَأَرُدُّ عَلَيْهِمُ الْغَنَمَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَبَا الْغَادِيَةِ، كَيْفَ كَانَ أَمْرُ عَمَّارٍ؟ قَالَ: كُنَّا نَعُدُّ عَمَّارًا مِنْ خِيَارِنَا حَتَّى سَمِعْتُهُ يَوْمًا فِي مَسْجِدِ قُبَاءٍ يَقَعُ فِي عُثْمَانَ، فَلَوْ خَلُصْتُ إِلَيْهِ لَوَطِئْتُهُ بِرِجْلِي، فَمَا صَلَّيْتُ بَعْدَ ذَلِكَ صَلَاةً إِلَّا قُلْتُ: اللَّهُمَّ لَقِّنِي عَمَّارًا، فَلَمَّا كَانَ يَوْمَ صِفِّينَ اسْتَقْبَلَنِي رَجُلٌ يَسُوقُ الْكَتِيبَةَ، فَاخْتَلَفْتُ أَنَا وَهُوَ ضَرْبَتَيْنِ، فَبَدَرْتُهُ فَضَرَبْتُهُ فَكَبَا لِوَجْهِهِ، ثُمَّ قَتَلْتُهُ..
کلثوم بن جبر بیان کرتے ہیں: میں ”واسط القصب“ میں عنبسہ بن سعید کے گھر میں عبدالاعلیٰ بن عبداللہ کے پاس موجود تھا اسی دوران ایک شخص آیا اور بولا: دروازے پر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کا قاتل موجود ہے، کیا تم لوگ اسے یہ اجازت دیتے ہو کہ وہ اندر آ جائے؟ بعض لوگوں نے اس چیز کو ناپسند کیا اور بعض نے یہ کہا: اسے اندر آنے دو! وہ اندر آیا، وہ ایک ایسا شخص تھا، جس کے جسم پر کپڑوں کے ٹکڑے تھے، اس نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے، میں اس وقت اپنے اہل خانہ کی بکریاں چرایا کرتا تھا، حاضرین میں سے ایک شخص نے کہا: اے ابوالغادیہ! سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کا معاملہ کیسا تھا؟ اس نے جواب دیا: ہم سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو اپنے بہترین افراد میں سے ایک شمار کرتے تھے، یہاں تک کہ ایک دن میں نے انہیں مسجد قباء میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ پر تنقید کرتے ہوئے سنا، اگر میرے بس میں ہوتا، تو میں انہیں اپنے اس پاؤں کے ذریعے روند دیتا، اس کے بعد میں ہر نماز کے بعد یہ دعا کیا کرتا تھا: اے اللہ! عمار سے میرا سامنا کروا دینا، یہاں تک کہ جب جنگ صفین کا موقع آیا، تو ایک شخص میرے سامنے آیا، جو ایک فوجی دستے کی کمان کر رہا تھا، ہم دونوں نے ایک دوسرے پر دو ضربیں لگائیں، پھر میں نے لپک کر اس پر وار کیا اور اسے قتل کر دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15627]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (363/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15628
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ عَبْدُ الْأَعْلَى: أَدْخِلُوهُ، فَأُدْخِلَ عَلَيْهِ مُقَطَّعَاتٌ لَهُ، فَإِذَا رَجُلٌ طِوَالٌ، ضَرْبٌ مِنَ الرِّجَالِ، كَأَنَّهُ لَيْسَ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ نَحْوَهُ حَتَّى قَالَ: فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ صِفِّينَ أَقْبَلَ يَمْشِي أَوَّلَ الْكَتِيبَةِ رَاجِلًا حَتَّى كَانَ بَيْنَ الصَّفَّيْنِ طَعَنَ رَجُلًا فِي رُكْبَتِهِ بِالرُّمْحِ فَصَرَعَهُ، فَانْكَفَأَ الْمِغْفَرُ عَنْهُ، فَاضْرِبْهُ فَإِذَا رَأَسُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ.
قَالَ: يَقُولُ لَهُ مَوْلًى لَنَا: أَيُّ يَدٍ كَفَتَاهُ، فَلَمْ أَرَ رَجُلًا أَبْيَنَ ضَلَالَةً مِنْهُ. رَوَاهُ [ كُلَّهُ ] الطَّبَرَانِيُّ، [ وَعَبْدُ اللَّهِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحَدِ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ ] رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْفِتَنِ أَحَادِيثُ، وَبَعْضُ مَا كَانَ بَيْنَهُمْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الصَّحَابَةِ أَجْمَعِينَ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ نَحْوَهُ حَتَّى قَالَ: فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ صِفِّينَ أَقْبَلَ يَمْشِي أَوَّلَ الْكَتِيبَةِ رَاجِلًا حَتَّى كَانَ بَيْنَ الصَّفَّيْنِ طَعَنَ رَجُلًا فِي رُكْبَتِهِ بِالرُّمْحِ فَصَرَعَهُ، فَانْكَفَأَ الْمِغْفَرُ عَنْهُ، فَاضْرِبْهُ فَإِذَا رَأَسُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ.
قَالَ: يَقُولُ لَهُ مَوْلًى لَنَا: أَيُّ يَدٍ كَفَتَاهُ، فَلَمْ أَرَ رَجُلًا أَبْيَنَ ضَلَالَةً مِنْهُ. رَوَاهُ [ كُلَّهُ ] الطَّبَرَانِيُّ، [ وَعَبْدُ اللَّهِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحَدِ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ ] رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْفِتَنِ أَحَادِيثُ، وَبَعْضُ مَا كَانَ بَيْنَهُمْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الصَّحَابَةِ أَجْمَعِينَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: عبدالاعلیٰ نے کہا: تم لوگ اسے اندر آنے دو، اُسے اندر لایا گیا، تو اس کے جسم پر کپڑوں کے ٹکڑے تھے، وہ ایک طویل القامت شخص تھا، اس کی جسامت ایسی تھی کہ وہ اس اُمت سے تعلق نہیں رکھتا تھا۔۔۔۔۔۔۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے، یہاں تک کہ انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جب جنگ صفین کا موقع آیا، تو وہ جنگی دستے کے آگے چلتے ہوئے آئے، یہاں تک کہ انہوں نے دونوں فوجوں کے درمیان میں، ایک شخص کے گھٹنے پر نیزہ مار کر اسے پچھاڑ دیا، اُن کا خود ہٹ گیا، تو اُس وقت میں نے اُن پر ضرب لگائی، وہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کا سر تھا۔“ راوی کہتے ہیں: ہمارے غلام نے (یا ہمارے آقا نے) اُس سے کہا: اس کے دونوں ہاتھوں میں سے کون سا، اس کو ساتھ ملائے گا، میں نے اس سے زیادہ گمراہ شخص کوئی نہیں دیکھا۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں، اور عبداللہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہیں، امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اس سے پہلے ”کتاب الفتن“ میں کچھ روایات گزر چکی ہیں، جن میں صحابہ کرام کے باہمی اختلافات کا ذکر ہوا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15628]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح