🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

184. بَابُ مَا جَاءَ فِي أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15706
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ مَنْ أَفَاضِلِ النَّاسِ، وَكَانَ يَقُولُ: لَوْ أَكُونُ فِيمَا أَكُونُ عَلَى حَالٍ مِنْ أَحْوَالِ ثَلَاثَةٍ لَكُنْتُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَمَا شَكَكْتُ فِي ذَلِكَ حِينَ أَقْرَأُ الْقُرْآنَ، وَحِينَ أَسْمَعُهُ يَقْرَأُ، وَإِذَا سَمِعْتُ خُطْبَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِذَا شَهِدْتُ جِنَازَةً، وَمَا شَهِدْتُ جِنَازَةً قَطُّ فَحَدَّثْتُ نَفْسِي بِسِوَى مَا هُوَ مَفْعُولٌ بِهَا، وَمَا هِيَ صَائِرَةٌ إِلَيْهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي فَضْلِهِ فِي آخِرِ مَنَاقِبِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا اُسید بن حضیر رضی اللہ عنہ فضیلت رکھنے والے لوگوں میں سے ایک تھے، وہ فرماتے تھے: ”تین طرح کی صورتحال میں، میری جو کیفیت ہوتی ہے، اگر میری وہی کیفیت رہے تو، میں اہل جنت میں سے ہوں اور مجھے اس بارے میں کوئی شک نہیں ہے، ایک اس وقت جب میں قرآن پڑھ رہا ہوتا ہوں، یا جب میں قرآن کی تلاوت سن رہا ہوتا ہوں، اور جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ سن رہا ہوتا ہوں، اور جب میں جنازے میں شریک ہوتا ہوں، تو میں صرف اس بارے میں غور کرتا ہوں، اب اس کے ساتھ کیا ہو گا؟ اور یہ کس صورتحال کی طرف جائے گا؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ اس سے پہلے سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے مناقب کے آخر میں، ان کی فضیلت کے بارے میں ایک حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15706]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (554)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15707
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ - وَيُكْنَى: أَبَا يَحْيَى - سَنَةَ عِشْرِينَ، وَحَمَلَهُ عُمَرُ بَيْنَ أَعْوَادِ السَّرِيرِ حَتَّى وَضَعَهُ بِالْبَقِيعِ وَصَلَّى عَلَيْهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -)
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرُوِيَ عَنِ الْوَاقِدِيِّ بَعْضُهُ، وَإِسْنَادُهُمَا مُنْقَطِعٌ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کا انتقال 20 ہجری میں ہوا تھا، ان کی کنیت ابویحیی تھی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی چارپائی کے پایوں کے درمیان میں سے، اُن کے جنازے کو کندھا دیا تھا، اور اس وقت تک دیے رکھا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جب تک ان کی چارپائی کو ”بقیع“ میں رکھ نہیں دیا گیا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہی نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی میں نقل کی ہے، انہوں نے واقدی کے حوالے سے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور ان دونوں کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15707]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (848)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں