الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
190. بَابُ مَا جَاءَ فِي بِشْرِ بْنِ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت بشر بن براء بن معرور رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15747
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَيِّدُكُمْ يَا بَنِي عُبَيْدٍ؟". قَالُوا: الْجَدُّ بْنُ الْقَيْسِ، عَلَى أَنَّ فِيهِ بُخْلًا. قَالَ:" فَأَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ؟! بَلْ سَيِّدُكُمْ بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے بنو عبید! تمہارا سردار کون ہے؟ انہوں نے بتایا: جد بن قیس ہیں، البتہ ان میں بخل پایا جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بخل سے زیادہ بری بیماری اور کون سی ہے؟ بلکہ تمہارا سردار بشر بن براء بن معرور ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعد بن محمد وراق ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15747]
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعد بن محمد وراق ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15747]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2704) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1203)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1203»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 15748
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَيِّدُكُمْ يَا بَنِي سَلَمَةَ؟". قَالُوا: جَدُّ بْنُ قَيْسٍ، عَلَى أَنَّا نَزِنُهُ بِالْبُخْلِ، فَقَالَ:" وَأَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ؟!". قَالُوا: فَمَنْ سَيِّدُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخَيِ الطَّبَرَانِيِّ وَلَمْ أَرَ مِنْ ضَعْفِهِمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخَيِ الطَّبَرَانِيِّ وَلَمْ أَرَ مِنْ ضَعْفِهِمَا.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے بنو سلمہ! تمہارا سردار کون ہے؟ انہوں نے عرض کی: جد بن قیس ہیں، تاہم ہم ان پر بخل کا الزام عائد کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بخل سے زیادہ بری بیماری اور کون سی ہے؟ ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر ہمارا سردار کون ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بشر بن براء بن معرور۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے دونوں استادوں کا معاملہ مختلف ہے، البتہ میں نے کسی کو ان دونوں کو ضعیف قرار دیتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15748]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (81/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15749
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِيمَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ: بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ، وَهُوَ [ الَّذِي ] أَكَلَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الشَّاةِ الَّتِي سُمَّ فِيهَا يَوْمَ خَيْبَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. قُلْتُ: وَلَهُ طُرُقٌ ذَكَرْتُهَا فِي مَوَاضِعِهَا.
ابن شہاب نے بیعت عقبہ میں شرکت کرنے والے افراد میں، انصار کی شاخ بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے، سیدنا بشر بن براء بن معرور رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے، جنہوں نے خیبر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس بکری کا گوشت کھایا تھا، جس میں زہر ملایا گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کے مختلف طرق ہیں، جنہیں میں ان کے متعلقہ مقامات پر ذکر کر چکا ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15749]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1200)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن