الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
223. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15952
عَنْ قَيْسٍ الْمَدَنِيِّ: أَنَّ رَجُلًا جَاءَ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ فَسَأَلَ عَنْ شَيْءٍ، فَقَالَ لَهُ زَيْدٌ: عَلَيْكَ بِأَبِي هُرَيْرَةَ، فَبَيْنَا أَنَا وَأَبُو هُرَيْرَةَ وَفُلَانٌ فِي الْمَسْجِدِ نَدْعُو وَنَذْكُرُ رَبَّنَا - عَزَّ وَجَلَّ - إِذْ خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى جَلَسَ إِلَيْنَا، فَسَكَتْنَا، فَقَالَ:" عُودُوا لِلَّذِي كُنْتُمْ فِيهِ". فَقَالَ زَيْدٌ: فَدَعَوْتُ أَنَا وَصَاحِبِي قَبْلَ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُؤَمِّنُ عَلَى دُعَائِنَا، ثُمَّ دَعَا أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي سَائِلُكَ بِمِثْلِ مَا سَأَلَكَ صَاحِبَايَ، وَأَسْأَلُكُ عِلْمًا لَا يُنْسَى. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" آمِينَ" فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَحْنُ نَسْأَلُ اللَّهَ عِلْمًا لَا يُنْسَى، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَبَقَكُمَا بِهَا الْغُلَامُ الدَّوْسِيُّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَيْسٌ هَذَا كَانَ قَاصَّ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ ابْنِهِ مُحَمَّدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قیس مدنی بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اُن سے کسی چیز کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: تم سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ! (کیونکہ ایک مرتبہ) میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور فلاں شخص مسجد میں موجود تھے، ہم اپنے پروردگار کا ذکر کر رہے تھے اس سے دعا کر رہے تھے، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لے آئے، یہاں تک کہ آپ ہمارے پاس آ کر تشریف فرما ہوئے، تو ہم خاموش ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ پھر وہی کرو جو تم پہلے کر رہے تھے، سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں نے اور میرے ساتھی نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے پہلے دعا کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری دعا پر آمین کہتے رہے، پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے دعا کرتے ہوئے یہ کہا: ”اے اللہ! میں تجھ سے وہ چیز مانگتا ہوں جو میرے دونوں ساتھیوں نے مانگی ہے اور تجھ سے ایسے علم کا سوال کرتا ہوں جو بھولے نہیں۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آمین! ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم بھی اللہ تعالیٰ سے ایسے علم کی دعا مانگتے ہیں، جو بھولے نہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دوسی لڑکا اس حوالے سے سبقت لے گیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور قیس نامی راوی، یہ سیدنا عمر بن عبدالعزیز کا واعظ تھا، اس کے حوالے سے اس کے بیٹے محمد کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15952]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1250)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1250»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15953
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ جَرِيئًا عَلَى أَنْ يَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَشْيَاءَ لَا يَسْأَلُهُ عَنْهَا غَيْرُهُ. قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ فِي الْمُسْنَدِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مختلف چیزوں کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنے کی جرأت رکھتے تھے کہ اُن چیزوں کے بارے میں، ان کے علاوہ اور کوئی سوال نہیں کرتا تھا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے ”مسند“ میں ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو ”علامات نبوت“ کے بارے میں ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15953]

إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15954
وَعَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ سُلَيْمٍ قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَوَجَدْتُ أَبَا أَيُّوبَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَقُلْتُ: تُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَقَدْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّهُ قَدْ سَمِعَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقَيْنِ فِي إِحْدَاهُمَا سَعِيدُ بْنُ سُفْيَانَ الْجَحْدَرِيُّ، وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا ثِقَاتٌ.
ابوشعثاء سلیم بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ آیا، وہاں میں نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو پایا کہ وہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے حدیث بیان کر رہے تھے، میں نے کہا: آپ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے حدیث بیان کر رہے ہیں؟ جبکہ آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہوئی ہے، تو سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: انہوں نے سماع کیا ہوا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، ان میں سے ایک راوی سعید بن سفیان جحدری ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15954]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2724)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15955
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي إِذَا رَأَيْتُكَ قَرَّتْ عَيْنِي وَطَابَتْ نَفْسِي، وَإِذَا لَمْ أَرَكَ لَمْ تَطِبْ نَفْسِي - أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا -. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي مَيْمُونَةَ الْفَارِسِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب میں آپ کو دیکھتا ہوں، تو میری آنکھیں ٹھنڈی ہو جاتی ہیں اور میرا من خوشگوار ہو جاتا ہے، اور جب میں آپ کو نہیں دیکھتا، تو میرا من خوشگوار نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔“۔ راوی کو شک ہے شاید اس کی مانند کوئی کلمہ اُنہوں نے ارشاد فرمایا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابومیمونہ فارسی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15955]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابومیمونہ فارسی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15955]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2725)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15956
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ابْسُطْ ثَوْبَكَ". فَبَسَطْتُهُ، فَحَدَّثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَّةَ النَّهَارِ، ثُمَّ تَفِلَ فِي ثَوْبِي، ثُمَّ ضَمَمْتُ ثَوْبِي إِلَى بَطْنِي فَمَا نَسِيتُ شَيْئًا بَعْدُ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ اللَّيْثِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَالَ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ: كَانَ مَالِكٌ يَرْضَاهُ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُنْدَعِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنا کپڑا پھیلاؤ! تو میں نے اسے پھیلا دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دن کا بڑا حصہ مجھے مختلف باتیں بیان کیں، پھر آپ نے میرے کپڑے میں لعاب دہن ڈالا، پھر میں نے اپنے کپڑے کو لپیٹ کر پیٹ کے ساتھ لگا لیا، اس کے بعد میں کوئی چیز نہیں بھولا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اس سیاق کے بغیر مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالعزیز لیثی ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، سعید بن منصور کہتے ہیں: مالک اس سے راضی تھے اور یہ راوی ثقہ ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عبداللہ بن عبدالرحمن جندعی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15956]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (815)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15957
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ يَعْرِضُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقُرْآنَ فِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّةً، فَلَمَّا كَانَ الْعَامُ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ عَرَضَهُ عَلَيْهِ مَرَّتَيْنِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ (یعنی سیدنا جبرائیل علیہ السلام) ہر سال میں، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرآن کا دور کرتے تھے، جب وہ سال آیا، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دو مرتبہ دور کیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15957]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15957]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (399/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8937»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح