🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

235. بَابُ مَا جَاءَ فِي زَاهِرِ بْنِ حِزَامٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت زاہر بن حزام رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15979
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ: رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ كَانَ اسْمُهُ زَاهِرًا، وَكَانَ يُهْدِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْهَدِيَّةَ فَيُجَهِّزُهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ زَاهِرًا بَادِيَتُنَا وَنَحْنُ حَاضِرُوهُ".
وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحِبُّهُ، وَكَانَ [ رَجُلًا ] دَمِيمًا، فَأَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا وَهُوَ يَبِيعُ مَتَاعَهُ، فَاحْتَضَنَهُ مِنْ خَلْفِهِ وَهُوَ لَا يُبْصِرُهُ، فَقَالَ: أَرْسِلْنِي مِنْ هَذَا؟ فَالْتَفَتَ فَعَرَفَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ لَا يَأْلُو مَا أَلْصَقَ ظَهْرَهُ بِصَدْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ عَرَفَهُ، وَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ يَشْتَرِي الْعَبْدَ؟". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذًا وَاللَّهِ تَجِدُنِي كَاسِدًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَكِنَّكَ عِنْدَ اللَّهِ لَسْتَ بِكَاسِدٍ". أَوْ قَالَ:" [ لَكِنْ ] عِنْدَ اللَّهِ أَنْتَ غَالٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دیہاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا جس کا نام ”زاہر“ تھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفہ دیا کرتا تھا، جب وہ واپس جانے لگتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے ساز و سامان دیتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک زاہر ہمارا دیہاتی ہے اور ہم اس کے شہری ہیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے محبت کرتے تھے، وہ عام کی شکل و صورت کا شخص تھا، ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے، وہ اس وقت اپنا سامان فروخت کر رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیچھے کی طرف سے اُسے اپنے ساتھ لپٹا لیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ نہیں سکا، اُس نے کہا: مجھے چھوڑو! کون ہے؟ جب اس نے مڑ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو وہ اپنی پشت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے سے مس کرنے لگا، جب اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون اس غلام کو خریدے گا؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! آپ مجھے کم قیمت پائیں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لیکن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں تم کم قیمت نہیں ہو (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لیکن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں تم مہنگے ہو۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15979]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2735) أخرجه أبو يعلى فى المسند (3456) اخرجه احمد فى المسند (161/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12237، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19688»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15980
وَعَنْ سَالِمٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي الْجَعْدِ - عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَشْجَعَ - يُقَالُ لَهُ: أَزْهَرُ بْنُ حَرَامٍ الْأَشْجَعِيُّ - رَجُلٌ بَدَوِيٌّ وَكَانَ لَا يَزَالُ يَأْتِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطُرْفَةٍ أَوْ هَدِيَّةٍ، فَرَآهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سُوقِ الْمَدِينَةِ يَبِيعُ سِلْعَةً لَهُ، وَلَمْ يَكُنْ أَتَاهُ - يَعْنِي فِي ذَلِكَ الْوَقْتِ - فَاحْتَضَنَهُ مِنْ وَرَاءِ كَتِفِهِ، فَالْتَفَتَ فَأَبْصَرَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَبَّلَ كَفَّهُ، فَقَالَ:" مَنْ يَشْتَرِي الْعَبْدَ؟". قَالَ: إِذًا تَجِدُنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ كَاسِدًا قَالَ:" لَكِنَّكَ عِنْدَ اللَّهِ رَبِيحٌ". فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِكُلِّ حَاضِرٍ بَادِيَةٌ، وَبَادِيَةُ آلِ مُحَمَّدٍ زَاهِرُ بْنُ حَرَامٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سالم بن ابوالجعد، اشجع قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب، جن کا نام سیدنا ازہر بن حرام اشجعی رضی اللہ عنہ تھا، اور وہ ایک دیہاتی تھے، اُن کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں: وہ ہمیشہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی تحفہ لے کے آیا کرتے تھے، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مدینہ منورہ کے بازار میں دیکھا کہ وہ اپنا سامان فروخت کر رہے تھے، اس سے پہلے اُن کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات نہیں ہوئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پیچھے کی طرف سے اپنے ساتھ لپٹا لیا، انہوں نے پیچھے مڑ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو نبی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی کو بوسہ دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون اس غلام کو خریدے گا؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کم قیمت پائیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لیکن اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم منافع بخش ہو۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر شہری کا کوئی دیہاتی ہوتا ہے اور آل محمد کا دیہاتی، زاہر بن حرام ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15980]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3734) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5310)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں