🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

256. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16024
قَالَ الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ: أَبُو الْعَاصِ بْنُ الرَّبِيعِ زَوْجُ بِنْتِ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَابْنُ خَالَتِهَا، أَمُّهُ هَالَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ قُصَيٍّ أُخْتُ خَدِيجَةَ لِأَبِيهَا، وَأُمُّهَا فَاطِمَةُ بِنْتُ زَائِدَةَ، وَهُوَ الْأَصَمُّ بْنُ جُنْدُبِ بْنِ هَرِمِ بْنِ رَوَاحَةَ بْنِ حُجْرِ بْنِ عَبْدِ بْنِ مَعِيصِ بْنِ عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ، وَيُقَالُ: اسْمُ أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ مُهَشَّمٌ، وَكَانَ يُسَمَّى: جَرْوَ الْبَطْحَاءِ.
وَقَالَ الزُّبَيْرُ: وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَسَنٍ، وَيَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا: اسْمُ أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ: لُقَيْطٌ.
قَالَ الزُّبَيْرُ: وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الضَّحَّاكِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: اسْمُ أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ: الْقَاسِمُ، وَذَلِكَ الثَّبْتُ فِي اسْمِهِ.
وَتُوُفِّيَ أَبُو الْعَاصِ بْنُ الرَّبِيعِ فِي ذِي الْحِجَّةِ سَنَةَ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کے شوہر تھے، اور اُن صاحبزادی کے خالہ زاد بھی تھے، سیدنا ابوالعاص رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام ہالہ بنت خویلد بن عبدالعزیٰ بن قصی تھا، وہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی باپ کی طرف سے شریک بہن تھیں، اس خاتون کی والدہ کا نام فاطمہ بنت زائدہ تھا، زائدہ کا نام اصم بن جندب بن ہرم بن رواحہ بن حجر بن عبدمعیص بن عامر بن لؤی تھا، ایک اور قول کے مطابق سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کا نام ”مہشم“ تھا اور انہیں بطحاء کا (موسم کا) پہلا پھل کہا: جاتا تھا۔ زبیر بیان کرتے ہیں: محمد بن حسن اور یحیی بن محمد نے مجھے یہ بات بیان کی ہے: سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کا نام ”لقیط“ تھا۔ زبیر بیان کرتے ہیں: محمد بن ضحاک نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے: سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کا نام قاسم تھا اور ان کے نام میں یہی قول مستند ہے۔ سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کا انتقال ذوالحج کے مہینے میں 12 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16024]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (201/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں