الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
258. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَرْوَةَ بْنِ مُسَيْكٍ الْمُرَادِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت فروہ بن مسیک مرادی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16026
عَنْ فَرْوَةَ بْنِ مُسَيْكٍ الْمُرَادِيِّ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَكَرِهْتَ يَوْمَيْكُمْ وَيَوْمَيْ هَمْدَانَ؟". قَالَ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَنَاءُ الْأَهْلِ وَالْعَشِيرَةِ. قَالَ:" أَمَا إِنَّهُ خَيْرٌ لِمَنِ اتَّقَى مِنْكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" خَيْرٌ لِمَنْ بَقِيَ مِنْكُمْ". وَفِيهِ مُجَالِدٌ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ وَقَدْ ضُعِّفَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" خَيْرٌ لِمَنْ بَقِيَ مِنْكُمْ". وَفِيهِ مُجَالِدٌ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ وَقَدْ ضُعِّفَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا فروہ بن مسیک مرادی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: کیا تم اس بات کو ناپسند کرتے ہو کہ تمہارے دو دن اور ہمدان کے دو دن؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! اہل خانہ اور خاندان کا فنا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اس شخص کے حق میں بہتر ہو گی، جو تم میں سے پرہیزگاری اختیار کرے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”یہ اس کے حق میں بہتر ہو گا، جو تم میں سے باقی رہے گا۔“
روایت کی سند میں ایک راوی مجالد ہے اور وہ حسن الحدیث ہے، ویسے اس کو ضعیف قرار دیا گیا ہے، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16026]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (325/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف