🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

264. بَابُ مَا جَاءَ فِي عِكْرِمَةَ بْنِ أَبِي جَهْلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عکرمہ بن ابوجہل رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16047
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عِكْرِمَةُ بْنُ أَبِي جَهْلِ بْنِ هِشَامِ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ مَخْزُومٍ، أُمُّهُ: أُمُّ مُجَالِدٍ امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي هِلَالٍ. أَسْلَمَ عَامَ الْفَتْحِ، وَاسْتُشْهِدَ [ يَوْمَ الْيَرْمُوكَ فِي خِلَافَةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - وَقِيلَ: اسْتُشْهِدَ ] يَوْمَ أَجْنَادِينَ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا عکرمہ رضی اللہ عنہ بن ابوجہل بن ہشام بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم ہیں، ان کی والدہ ام مجالد تھیں، جو بنو ہلال سے تعلق رکھنے والی خاتون ہیں۔ انہوں نے فتح مکہ کے سال اسلام قبول کیا تھا، انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں جنگ یرموک میں جام شہادت نوش کیا تھا، ایک قول کے مطابق یہ ”جنگ اجنادین“ میں شہید ہوئے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16047]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (371/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16048
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيِّ قَالَ: عِكْرَمَةُ بْنُ أَبِي جَهْلِ بْنِ هِشَامٍ، لَيْسَ لَهُ عَقِبٌ، وَكَانَ خَرَجَ هَارِبًا يَوْمَ الْفَتْحِ حَتَّى اسْتَأْمَنَتْ لَهُ زَوْجَتُهُ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِيَ أُمُّ حَكِيمٍ بِنْتُ هِشَامٍ، فَأَمَّنَهُ. أَدْرَكَتْهُ بِالْيَمَنِ فَرَدَّتْهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَامَ إِلَيْهِ فَاعْتَنَقَهُ، وَقَالَ:" مَرْحَبًا بِالرَّاكِبِ الْمُهَاجِرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
معصب بن عبداللہ زبیری بیان کرتے ہیں: سیدنا عکرمہ رضی اللہ عنہ بن ابوجہل بن ہشام کی اولاد کوئی نہیں ہوئی تھی، یہ فتح مکہ کے موقع پر بھاگ گئے تھے، یہاں تک کہ ان کی اہلیہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کے لئے امان حاصل کی تھی، وہ خاتون ام حکیم بنت ہشام ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے امان دیدی، وہ خاتون یمن میں ان کے پاس گئیں، اور انہیں واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آئیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ملاحظہ کیا، تو آپ اُٹھ کر ان کی طرف گئے اور انہیں گلے لگایا اور فرمایا: ہجرت کرنے والے سوار کو خوش آمدید۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16048]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (373/17)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2735، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5107»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16049
وَعَنْ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: كَانَ عِكْرِمَةُ بْنُ أَبِي جَهْلٍ إِذَا اجْتَهَدَ فِي الْيَمِينِ قَالَ: وَالَّذِي نَجَّانِي يَوْمَ بَدْرٍ.
وَكَانَ يَأْخُذُ الْمُصْحَفَ، فَيَضَعُهُ عَلَى وَجْهِهِ وَيَقُولُ: كَلَامُ رَبِّي. كَلَامُ رَبِّي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عکرمہ رضی اللہ عنہ جب کسی قسم میں شدت کا مفہوم ظاہر کرنا چاہتے تھے تو وہ یہ کہتے تھے کہ اس ذات کی قسم! جس نے جنگ بدر کے دن مجھے نجات عطا کی، اسی طرح وہ قرآن مجید لیتے تھے، اُسے اپنے چہرے پر رکھتے تھے اور یہ کہتے تھے: یہ میرے پروردگار کا کلام ہے، یہ میرے پروردگار کا کلام ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16049]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (371/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل،
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16050
وَعَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ أَبِي جَهْلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ جِئْتُهُ:" مَرْحَبًا بِالرَّاكِبِ الْمُهَاجِرِ، مَرْحَبًا بِالرَّاكِبِ الْمُهَاجِرِ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَا أَدَعُ نَفَقَةً عَلَيْكَ إِلَّا أَنْفَقْتُهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ. قُلْتُ: عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ: مَرْحَبًا بِالرَّاكِبِ الْمُهَاجِرِ. فَقَطْ مَرَّةً وَاحِدَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مُصْعَبَ بْنَ سَعْدٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عِكْرِمَةَ.
سیدنا عکرمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: جس دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہجرت کرنے والے سوار کو خوش آمدید، ہجرت کرنے والے سوار کو خوش آمدید“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جتنا کچھ خرچ کیا ہے، اب اتنی ہی رقم میں اللہ کی راہ میں بھی خرچ کروں گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے صرف ایک مرتبہ یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”ہجرت کرنے والے سوار کو خوش آمدید۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ مصعب بن سعد نے سیدنا عکرمہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16050]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (373/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16051
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُ لِأَبِي جَهْلٍ عُنُقًا فِي الْجَنَّةِ". فَلَمَّا أَسْلَمَ عِكْرِمَةُ قَالَ:" هُوَ هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَقَدْ وُثِّقَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے جنت میں ابوجہل کی گردن دیکھی، راوی کہتے ہیں، جب سیدنا عکرمہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد یہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک یعقوب بن محمد زہری ہے جس کی توثیق کی گئی ہے، جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16051]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (300/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں