🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

270. بَابٌ فِي الْوَلِيدِ بْنِ الْوَلِيدِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ولید بن ولید رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16066
عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَيُّوبَ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ مَخْزُومٍ: أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ كَانَ مَحْبُوسًا بِمَكَّةَ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يُهَاجِرَ بَاعَ مَالًا لَهُ يُقَالُ لَهُ: الْمَنَا بِنَاقَةْ بِالطَّائِفِ، وَقَالَ:
وَإِنْ أُهَاجِرْ وَأَبِعْ بِنَاقَةٍ ثُمَّ اشْتَرِ مِنْهَا حِلًى وَنَاقَةْ ثُمَّ ارْمِهِمْ بِنَفْسِكَ الْمُشْتَاقَةْ
.
فَوَجَدَ غَفْلَةً مِنَ الْقَوْمِ، فَخَرَجَ هُوَ وَعَيَّاشُ بْنُ أَبِي رَبِيعَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، وَسَلَمَةُ بْنُ هِشَامِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، مُشَاةً يَخَافُونَ الطَّلَبَ، فَسَعَوْا حَتَّى تَعِبُوا، وَقَصَّرَ الْوَلِيدُ فَقَالَ:
يَا قَدَمَيَّ أَلْحِقَانِي بِالْقَوْمِ لَا تَعِدَانِي كَسَلًا بَعْدَ الْيَوْمِ
.
فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ الْأَجْرَاسِ نُكِبَ، فَقَالَ:
هَلْ أَنْتِ إِلَّا إِصْبَعٌ دَمِيتِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا لَقِيتِ
.
فَدَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، جُزْتُ وَأَنَا مَيِّتٌ، فَكَفِّنِّي فِي قَمِيصِكَ، وَاجْعَلْهُ مِمَّا يَلِي جِلْدِي. فَتُوُفِّيَ، فَكَفَّنَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَمِيصِهِ، وَدَخَلَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَبَيْنَ يَدَيْهَا صَبِيٌّ وَهِيَ تَقُولُ:
يَا عَيْنُ ابْكِ ] الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ [ أَبَا الْوَلِيدِ ] بْنِ الْمُغِيرَهْ إِنَّ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ أَبَا الْوَلِيدِ بْنَ الْمُغِيرَهْ
قَدْ كَانَ غَيْثًا فِي السِّنِينَ وَجَعْفَرًا غَدَقًا وَمِيرَهْ..
فَقَالَ:" إِنْ كِدْتُمْ تَتَّخِذُونَ الْوَلِيدَ حَنَانًا". فَسَمَّاهُ عَبْدَ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
اسماعیل بن ایوب بن سلمہ بن عبدالولید بن مغیرہ بن عبدالله بن عمر بن مخزوم بیان کرتے ہیں: سیدنا ولید بن ولید رضی اللہ عنہ مکہ میں پابند تھے، جب انہوں نے ہجرت کرنے کا ارادہ کیا، تو انہوں نے مکہ میں موجود اپنی زمین فروخت کر دی، جس کا نام منا بناقہ تھا وہ طائف میں تھی، انہوں نے یہ اشعار کہے:
”اگر میں ہجرت کر لوں اور بناقہ کو فروخت کر دوں، اور پھر اس کے بدلے زیور اور اونٹنی خرید لوں، اور پھر تمہارے مشتاق نفس کے ہمراہ ان پر تیر ماروں۔“
پھر انہیں لوگوں کی طرف سے غفلت محسوس ہوئی، تو وہ نکل کھڑے ہوئے، اُن کے ساتھ سیدنا عیاش بن ربیعہ بن مغیرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمہ بن ہشام بن مغیرہ رضی اللہ عنہ تھے، یہ لوگ پیدل روانہ ہوئے، انہیں یہ اندیشہ تھا کہ لوگ ان کے پیچھے نہ آ جائیں، پھر یہ دوڑنے لگے، یہاں تک کہ یہ تھک گئے، ولید پیچھے رہ گئے، انہوں نے یہ اشعار کہنے شروع کیے:
”اے میرے دونوں پاؤں مجھے قوم سے ملا دو، آج کے بعد تم میرے ساتھ کسلمندی کا وعدہ نہیں کرو گے۔“
جب وہ ”بحرہ اضراس“ کے پاس تھے تو وہ گر گئے، تو انہوں نے کہا:
”تم صرف ایک انگلی ہو جو خون آلود ہوئی ہے، اور اللہ کی راہ میں تمہیں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔“
جب وہ مدینہ منورہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر میں مر جاؤں تو آپ اپنی قمیص میں مجھے کفن دیجئے گا اور وہ قمیص میرے جسم کے ساتھ لگائی جائے، پھر ان کا انتقال ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص میں انہیں کفن دیا، ایک مرتبہ آپ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے، تو ان کے سامنے ایک بچہ موجود تھا اور وہ یہ شعر پڑھ رہی تھیں:
”تم ولید بن ولید پر روؤ! جو ابوالولید بن مغیرہ ہے، بیشک ولید بن ولید ابوالولید، خاندان کے لیے کفایت کرتا تھا، قحط سالی میں وہ بادل تھا، وہ زیادہ پانی والی ندی تھا اور طعام تھا۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب ہے کہ تم لوگ ولید کو مہربان بنا لو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کا نام عبداللہ تجویز کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16066]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير 152/22»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں