🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

299. بَابُ مَا جَاءَ فِي خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16105
عَنْ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: نَزَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ الظَّهْرَانِ قَالَ: فَخَرَجْتُ مِنْ خِبَائِي، فَإِذَا نِسْوَةٌ يَتَحَدَّثْنَ، فَأَعْجَبَنِي، فَرَجَعْتُ فَاسْتَخْرَجْتُ عَيْبَتِي، فَاسْتَخْرَجْتُ مِنْهَا حُلَّةً فَلَبِسْتُهَا، وَجِئْتُ فَجَلَسْتُ مَعَهُنَّ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَبَا عَبْدِ اللَّهِ". فَلَمَّا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هِبْتُهُ وَاخْتَلَطْتُ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، جَمَلٌ لِي شَرَدَ وَأَنَا أَبْتَغِي لَهُ قَيْدًا، فَمَضَى وَاتَّبَعْتُهُ، فَأَلْقَى إِلَيَّ رِدَاءَهُ وَدَخَلَ الْأَرَاكَ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِ مَتْنِهِ فِي خُضْرَةِ الْأَرَاكِ، فَقَضَى حَاجَتَهُ وَتَوَضَّأَ، وَأَقْبَلَ وَالْمَاءُ يَسِيلُ مِنْ لِحْيَتِهِ عَلَى صَدْرِهِ، فَقَالَ:" أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، مَا فَعَلَ شِرَادُ جَمَلِكَ؟". ثُمَّ ارْتَحَلْنَا، فَجَعَلَ لَا يَلْحَقُنِي فِي الْمَسِيرِ إِلَّا قَالَ:" السَّلَامُ عَلَيْكَ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، مَا فَعَلَ شِرَادُ ذَلِكَ الْجَمَلِ؟". فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ تَعَجَّلْتُ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَاجْتَنَبْتُ الْمَسْجِدَ وَمُجَالَسَةَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا طَالَ ذَلِكَ تَحَيَّنْتُ سَاعَةَ خَلْوَةِ الْمَسْجِدِ، فَخَرَجْتُ إِلَى الْمَسْجِدِ، وَقُمْتُ أَصَلِّي، وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَعْضِ حُجَرِهِ، فَجَاءَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ، وَطَوَّلْتُ رَجَاءَ أَنْ يَذْهَبَ وَيَدَعَنِي، فَقَالَ:" طَوِّلْ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ مَا شِئْتَ أَنْ تُطَوِّلَ فَلَسْتُ قَائِمًا حَتَّى تَنْصَرِفَ". فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: وَاللَّهِ لَأَعْتَذِرَنَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَأُبَرِّئَنَّ صَدْرَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا انْصَرَفْتُ قَالَ:" السَّلَامُ عَلَيْكَ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ مَا فَعَلَ شِرَادُ جَمَلِكَ؟". فَقُلْتُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا شَرَدَ ذَلِكَ الْجَمَلُ مُنْذُ أَسْلَمْتُ، فَقَالَ:" رَحِمَكَ اللَّهُ" - ثَلَاثًا - ثُمَّ لَمْ يَعُدْ لِشَيْءٍ مِمَّا كَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ الْجَرَّاحِ بْنِ مَخْلَدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ”مرالظہران“ کے مقام پر پڑاؤ کیا، راوی کہتے ہیں: میں اپنے خیمے سے نکل کے آیا، وہاں کچھ خواتین بات چیت کر رہی تھیں، مجھے یہ بات اچھی لگی، میں واپس گیا، میں نے اپنا تھیلا نکالا، اس میں سے عمدہ لباس نکالا اور اسے پہن لیا، پھر میں آیا اور ان خواتین کے پاس بیٹھ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے قبے میں سے باہر تشریف لائے، آپ نے فرمایا: اے ابوعبدالله! جب میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو میں ہیبت کا شکار ہو گیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا اونٹ سرکش ہو گیا ہے، میں اس کے لئے رسی تلاش کر رہا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، میں بھی آپ کے پیچھے چلا گیا، آپ نے اپنی چادر مجھے پکڑا دی، پھر آپ درختوں کے جھنڈ میں داخل ہو گئے، درختوں کے سبز پتوں کے درمیان میں آپ کے جسم کی سفیدی کا منظر گویا آج بھی میری نگاہ میں ہے، آپ نے قضائے حاجت کی پھر آپ نے وضو کیا پھر آپ تشریف لائے تو آپ کی داڑھی مبارک سے پانی بہہ کر آپ کے سینے پر آ رہا تھا، آپ نے دریافت کیا: اے ابوعبداللہ تمہارے اونٹ کے سرکش ہونے کا کیا بنا؟ پھر ہم روانہ ہوئے، راستے میں جب بھی آپ میرے پاس پہنچتے تھے تو یہی فرماتے تھے: اے ابوعبداللہ! تم پر سلام ہو، تمہارے اس اونٹ کے سرکش ہونے کا کیا بنا؟ جب میں نے یہ صورت حال دیکھی، تو میں مدینہ منورہ جلدی آ گیا اور میں نے مسجد میں جانے سے اجتناب کیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھنے سے اجتناب کیا، جب خاصی دیر گزر گئی تو میں ایک ایسے وقت میں مسجد میں آیا، جس میں مسجد خالی ہوتی ہے، میں نکل کر مسجد کی طرف آیا، وہاں نماز ادا کرنے لگا، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کسی حجرے سے نکلے اور تشریف لائے، آپ نے دو مختصر رکعات ادا کیں، میں نے نماز کو طول دیا یہ امید رکھتے ہوئے کہ آپ تشریف لے جائیں گے اور مجھے ایسے ہی رہنے دیں گے، آپ نے فرمایا: اے ابوعبداللہ! تم جتنی چاہو میں نماز ادا کرو، جب تک تم نماز ختم نہیں کرتے، میں یہاں ٹھہرا ہوا ہوں، میں نے دل میں سوچا، اللہ کی قسم! میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ضرور معذرت پیش کروں گا، اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی غلط فہمی کو ضرور ختم کروں گا، جب میں نے نماز ختم کی تو آپ نے فرمایا: اے ابوعبداللہ! تم پر سلام ہو، تمہارے اونٹ کے سرکش ہونے کا کیا بنا؟ میں نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، جب سے میں نے اسلام قبول کیا ہے، وہ سرکش نہیں ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہ فرمایا: اللہ تعالیٰ تم پر حم کرے! پھر آپ نے دوبارہ کوئی ایسی بات نہیں دُہرائی، جو پہلے ہوئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رحال ہیں، صرف جراح بن مخلد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16105]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4146)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4146»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں