الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
307. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ الْمِنْقَرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت قیس بن عاصم منقری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16115
عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ عَاصِمٍ الْمِنْقَرِيُّ قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَآنِي سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" هَذَا سَيِّدُ أَهْلِ الْوَبَرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ زِيَادُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْجَصَّاصُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ. وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ فِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ مُطَيَّبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا قیس بن عاصم منقری رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے: میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، جب آپ نے مجھے ملاحظہ کیا، تو میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”یہ اونٹ والوں کا سردار ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی زیاد بن ابوزیاد جصاص ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے، جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، امام بزار کی سند میں ایک راوی قاسم بن مطیب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16115]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2744) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (339/18)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 19»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16116
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ: أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَغْتَسِلَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، فَاغْتَسَلَ، فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَدَخَلَ بَيْنَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فَقَامَ بَيْنَهُمَا، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدْ سَأَلَنِي قَيْسُ بْنُ عَاصِمٍ عَنْ ثَلَاثِ كَلِمَاتٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُنَّ غَيْرُ أَبِي بَكْرٍ".
قُلْتُ: اغْتِسَالُهُ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: اغْتِسَالُهُ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے غسل کریں، پھر نماز کھڑی ہوئی، تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے درمیان آ کر کھڑے ہو گئے، جب نماز مکمل ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیس بن عاصم نے مجھ سے تین کلمات کے بارے میں دریافت کیا ہے، اُن کلمات کے بارے میں اور کسی نے دریافت نہیں کیا، البتہ ابوبکر کا معاملہ مختلف ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے غسل کرنے کے واقعہ کو امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے روایت کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16116]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (338/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف