🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

355. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَمْرِو بْنِ جَابِرٍ الْجِنِّيِّ
عمرو بن جابر جنّ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16189
عَنْ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطِّلِ قَالَ: خَرَجْنَا حُجَّاجًا فَلَمَّا كُنَّا بِالْعَرْجِ إِذَا نَحْنُ بِحَيَّةٍ تَضْطَرِبُ، فَلَمْ تَلْبَثْ أَنْ مَاتَتْ ; فَأَخْرَجَ رَجُلٌ لَهَا خِرْقَةً مِنْ عَيْبَتِهِ، فَلَفَّهَا فِيهَا وَدَفَنَهَا، وَخَدَّ لَهَا فِي الْأَرْضِ، فَلَمَّا أَتَيْنَا مَكَّةَ فَإِنَّا بِالْمَسْجِدَ الْحَرَامِ، إِذْ وَقَفَ عَلَيْنَا شَخْصٌ، فَقَالَ: أَيُّكُمْ عَمْرُو بْنُ جَابِرٍ؟ فَقُلْنَا: مَا نَعْرِفُهُ. فَقَالَ لَنَا: أَيُّكُمْ صَاحِبُ الْجِنَانِ؟ قُلْنَا: هَذَا. قَالُوا: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا، أَمَا إِنَّهُ قَدْ كَانَ مِنْ آخِرِ التِّسْعَةِ مَوْتًا الَّذِينَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَمِعُونَ الْقُرْآنَ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ نَبْهَانَ الْعَبْدِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا صفوان بن معطل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ حج کرنے کے لئے روانہ ہوئے، جب ہم ”عرج“ کے مقام پر پہنچے، تو وہاں ایک سانپ چلتا ہوا نظر آیا، تھوڑی ہی دیر میں وہ مر گیا، پھر ایک شخص نکلا، جس نے اپنے تھیلے میں سے لباس نکالا، اس نے اسے لپیٹا اور اسے دفن کر دیا اور اس کے لئے زمین کو چیرا، جب ہم مکہ آئے تو میں مسجد حرام میں موجود تھا، اسی دوران ایک شخص ہمارے پاس آ کے ٹھہرا، اس نے دریافت کیا: تم میں سے عمرو بن جابر کون ہے؟ ہم نے کہا: ہم تو اس سے واقف نہیں ہیں، اس نے ہم سے دریافت کیا: تم میں سے اس جنّ (کو دفن کرنے) والا کون ہے؟ ہم نے کہا: یہ ہے، تو لوگوں نے کہا: اللہ تعالیٰ تمہیں جزائے خیر دے، وہ ان نو افراد میں سے آخری فرد تھا، جس کا سب سے آخر میں انتقال ہوا، یہ وہ لوگ تھے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے تھے اور انہوں نے غور سے قرآن سنا تھا۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد اور طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن نبہان عبدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16189]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7345)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22155»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں