🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

365. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَقِّ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَالزَّجْرِ عَنْ سَبِّهِمْ .
صحابہ کرام کے بارے میں، جو منقول ہے اور اُنہیں برا کہنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16433
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ يُنْبَزُونَ الرَّافِضَةُ يَرْفُضُونَ الْإِسْلَامَ وَيَلْفِظُونَهُ، قَاتِلُوهُمْ فَإِنَّهُمْ مُشْرِكُونَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آخری زمانے میں کچھ لوگ آئیں گے جن کا نام رافضہ ہو گا، وہ اسلام کو پرے کر دیں گے اور اسے پھینک دیں گے، تم اُن کے ساتھ لڑائی کرنا، کیونکہ وہ لوگ مشرک ہوں گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اس کے بعض راویوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16433]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2777) اخرجه أبو يعلى فى المسند (2586) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12997)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12997»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16434
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ عَلِيٌّ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَلِيُّ، سَيَكُونُ فِي أُمَّتِي قَوْمٌ يَنْتَحِلُونَ حُبَّ أَهْلِ الْبَيْتِ، لَهُمْ نَبَزٌ يُسَمَّوْنَ الرَّافِضَةَ، قَاتِلُوهُمْ فَإِنَّهُمْ مُشْرِكُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ بھی آپ کے پاس موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے علی! عنقریب میری امت میں ایسے لوگ آئیں گے، جو اہل بیت کے ساتھ محبت کا دعویٰ کریں گے، اُن کا مخصوص نام ہو گا، انہیں رافضہ کہا: جائے گا، تم اُن کے ساتھ لڑائی کرنا، کیونکہ وہ لوگ مشرک ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16434]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12998»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16435
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَظْهَرُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ، قَوْمٌ يُسَمَّوْنَ الرَّافِضَةَ يَرْفُضُونَ الْإِسْلَامَ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَبِيرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ النَّوَّاءُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”آخری زمانے میں ایسے لوگ ظاہر ہوں گے، جن کا نام رافضہ ہو گا وہ اسلام کو پرے کر دیں گے۔“

یہ روایت عبداللہ اور بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کبیر بن اسماعیل النواء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16435]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 810، وأخرجه مسند البزار برقم: 499»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16436
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ: أَوْصِنِي. فَقَالَ: أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ، وَإِيَّاكَ وَذِكْرُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ; فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا سَبَقَ لَهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور بولا: مجھے کوئی تلقین کیجئے، تو انہوں نے فرمایا: میں تمہیں اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنے کی تلقین کرتا ہوں، اور تم اللہ کے رسول کے اصحاب کا ذکر کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینا، کیونکہ تم یہ بات نہیں جانتے کہ اُن کے لئے کیا چیز سبقت لے جا چکی ہے؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عبداللہ ثقفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16436]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (12406)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16437
وَعَنْ كُرَيْبٍ [ أَنَّ ] ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ لَهُ: يَا غُلَامُ إِيَّاكَ وَسَبَّ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنَّهَا مَعِيبَةٌ.
کریب بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اُن سے فرمایا: اے لڑکے! تم اللہ کے رسول کے اصحاب کو برا کہنے سے بچنا، کیونکہ یہ ایک معیوب بات ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16437]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12160)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16438
وَعَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ قَالَ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ: الشِّيعَةُ يَزْعُمُونَ أَنَّ عَلِيًّا يَرْجِعُ؟ قَالَ: كَذَبَ أُولَئِكَ الْكَذَّابُونَ، لَوْ عَلِمْنَا ذَلِكَ مَا تَزَوَّجَ نِسَاؤُهُ، وَلَا قَسَمْنَا مِيرَاثَهُ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
عاصم بن ضمرہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے کہا: شیعہ یہ گمان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ (دنیا میں) واپس آ جائیں گے، تو انہوں نے فرمایا: یہ لوگ جھوٹے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں، اگر ہمیں اس بات کا پتہ ہوتا، تو آپ رضی اللہ عنہ کی ازواج نے دوسری شادی نہیں کرنی تھی، اور نہ ہی ہم نے اُن کی وارثت تقسیم کرنی تھی۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16438]

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں