الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
391. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَهْلِ الْيَمَنِ .
اہل یمن کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16628
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْإِيمَانُ يَمَانٌ، وَمُضَرُ عِنْدَ أَذْنَابِ الْإِبِلِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ قِرْطَاسٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایمان یمنی ہے اور مضر (قبیلے کے لوگ) اونٹوں کی دموں کے پاس ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن قرطاس ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16628]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن قرطاس ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16628]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10055)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10055»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 16629
وَعَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةٍ مِنْ مَغَازِيهِ، فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا، فَأَتَيْنَاهُ فِيهِ، فَرَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ:" الْإِيمَانُ يَمَانٌ، وَالْحِكْمَةُ هَاهُنَا إِلَى لَخْمٍ وَجُذَامَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم ایک جنگ میں شرکت کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے، ہم نے ایک جگہ پر پڑاؤ کیا، جب ہم اس دوران آپ کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ بلند کئے اور یہ ارشاد فرمایا: ”ایمان یمنی ہے اور حکمت، ادھر لخم اور جذام کی طرف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عروہ بن رویم کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16629]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عروہ بن رویم کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16629]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (402) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (242/22)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 402»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16630
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْإِيمَانُ يَمَانٌ، وَمُضَرُ عِنْدَ أَذْنَابِ الْإِبِلِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایمان یمنی ہے اور مضر (قبیلے کے لوگ) اونٹوں کی دموں کے پاس ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16630]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16630]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (308/17)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10055»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 16631
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْإِيمَانُ يِمَانٌ فِي حِنْدِسٍ وَجُذَامَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ جَبَلَةَ بْنِ عَطِيَّةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، إِلَّا أَنِّي لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنْ أَحَدِ مِنَ الصَّحَابَةِ.
سیدنا عبداللہ بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایمان یمنی ہے اور حندس اور جذام (نامی قبیلوں) میں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف جبلہ بن عطیہ کا معاملہ مختلف ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، البتہ میں نے اس کا کسی صحابی سے سماع نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16631]

إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 16632
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ خَثْعَمَ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ، فَوَقَفَ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ أَصْحَابُهُ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ أَعْطَانِي اللَّيْلَةَ الْكَنْزَيْنِ: كَنْزَ فَارِسَ، وَالرُّومِ، وَأَمَدَّنِي بِالْمُلُوكِ مُلُوكِ حِمْيَرَ الْأَحْمَرَيْنِ، وَلَا مَلِكَ إِلَّا اللَّهُ، يَأْتُونَ يَأْخُذُونَ مِنْ مَالِ اللَّهِ، وَيُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ". قَالَهَا ثَلَاثًا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو هَمَّامٍ الشَّعْبَانِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
خثعم قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہرے ہوئے تھے، آپ کے اصحاب آپ کے پاس اکٹھے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج رات مجھے اللہ تعالیٰ نے دو خزانے عطا کیے ہیں، اہل فارس کا خزانہ اور اہل روم کا خزانہ اور اس نے بادشاہوں، یعنی حمیر کے بادشاہوں کے ذریعے میری مدد کی ہے، جو سفید فام لوگ ہیں، ویسے بادشاہی صرف اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، وہ لوگ آئیں گے اور اللہ کا مال حاصل کریں گے اور اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لیں گے۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوہمام شعبانی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16632]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21830، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19878»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16633
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْعَنْ أَهْلَ الْيَمَنِ ; فَإِنَّهُمْ شَدِيدٌ بَأْسُهُمْ كَثِيرٌ عَدَدُهُمْ حَصِينَةٌ حُصُونُهُمْ فَقَالَ:" لَا". ثُمَّ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْأَعْجَمِيِّينَ. وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا مَرُّوا بِكُمْ يَسُوقُونَ نِسَاءَهُمْ، يَحْمِلُونَ أَبْنَاءَهُمْ عَلَى عَوَاتِقِهِمْ، فَهُمْ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَلَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْأَعْجَمِيِّينَ فَارِسَ وَالرُّومَ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا مَرُّوا بِكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ يَسُوقُونَ نِسَاءَهُمْ، وَيَحْمِلُونَ أَبْنَاءَهُمْ عَلَى عَوَاتِقِهِمْ، فَإِنَّهُمْ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُمْ".
وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ، فَقَدْ صَرَّحَ بَقِيَّةُ بِالسَّمَاعِ.
وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ، فَقَدْ صَرَّحَ بَقِيَّةُ بِالسَّمَاعِ.
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اہل یمن پر لعنت کریں، کیونکہ وہ لوگ زبردست لڑاکے ہیں، اور ان کی تعداد زیادہ ہے، اور ان کے قلعے مضبوط ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عجمیوں پر لعنت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب وہ (یعنی اہل یمن) تمہارے پاس سے گزریں گے، تو وہ اپنی عورتوں کو لے کر چل رہے ہوں گے، انہوں نے اپنے بچوں کو اپنے کندھوں پر اٹھایا ہوا ہو گا، وہ لوگ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عجمیوں، یعنی اہل فارس اور اہل روم پر لعنت کی۔۔۔۔۔“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اہل یمن تمہارے پاس سے گزریں گے تو وہ اپنی عورتوں کو لے کر چل رہے ہوں گے اور انہوں نے اپنے بچوں کو کندھوں پر اٹھایا ہوا ہو گا، وہ لوگ مجھ سے ہیں اور میں اُن سے ہوں۔“ ان دونوں روایات کی سند حسن ہے اور بقیہ نامی راوی نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16633]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (123/17) اخرجه احمد فى المسند (184/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17195»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16634
وَعَنْ أَبِي ثَوْرٍ الْفَهْمِيِّ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا، فَأُتِيَ بِثَوْبٍ مِنْ ثِيَابِ الْمَعَافِرِ، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: لَعَنَ اللَّهُ هَذَا الثَّوْبَ، وَلَعَنَ مَنْ يَعْمَلُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَلْعَنْهُمْ ; فَإِنَّهُمْ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا ابوثور فہمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، وہاں ایک ”معافری (یعنی یمنی) کپڑا لایا گیا، تو ابوسفیان نے کہا: اللہ تعالیٰ اس کپڑے پر لعنت کرے اور اس شخص پر بھی لعنت کرے، اسے بناتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ان لوگوں پر لعنت نہ کرو! کیونکہ وہ مجھ سے ہیں اور میں اُن سے ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16634]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16634]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (310/22) اخرجه احمد فى المسند (305/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18244»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 16635
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ جُلُوسٌ، فَأَوْسَعْنَا لَهُ فَجَلَسَ، وَقَالَ:" أَيْنَ أَصْحَابِي الَّذِينَ أَنَا مِنْهُمْ، وَهُمْ مِنِّي؟ وَأَدْخُلُ الْجَنَّةَ، وَيَدْخُلُونَهَا مَعِي؟". فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنَا قَالَ:" نَعَمْ. أَهْلُ الْيَمَنِ الْمُطَرَّحِينَ فِي أَطْرَافِ الْأَرْضِ، الْمَدْفُوعُونَ عَنْ أَبْوَابِ السُّلْطَانِ، يَمُوتُ أَحَدُهُمْ وَحَاجَتُهُ فِي صَدْرِهِ لَمْ يَقْضِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ فِيهِمْ خِلَافٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ قَبَائِلِ الْعَرَبِ يَتَضَمَّنُ بَعْضُهَا أَهْلَ الْيَمَنِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم اُس وقت بیٹھے ہوئے تھے، ہم نے آپ کے لئے گنجائش بنائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے وہ اصحاب کہاں ہیں کہ میں اُن سے ہوں اور وہ مجھ سے ہیں، میں جنت میں داخل ہوؤں گا تو وہ میرے ساتھ اُس میں داخل ہوں گے۔“ ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں بتائیں گے؟ (کہ اس سے مراد کون لوگ ہیں؟) ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! وہ اہل یمن ہیں، جنہیں زمین میں دور کر دیا جاتا ہے اور حکمرانوں کے دروازوں سے پرے کر دیا جاتا ہے اور ان میں سے کوئی ایک فرد مرتا ہے تو اس کی خواہش اس کے سینے میں ہی رہ جاتی ہے، جسے وہ پوری نہیں کر سکا ہوتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جن کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے عربوں کے مختلف قبائل کی فضیلت کے بارے میں کچھ احادیث گزر چکی ہیں، جن کے ضمن میں اہل یمن کا ذکر بھی ہوا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16635]