الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَأَى مُبْتَلًى .
جب آدمی کسی (تکلیف، یا بیماری، یا آزمائش میں) مبتلا شخص کو دیکھے، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17138
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ أَحَدًا فِي بَلَاءٍ فَلْيَقُلِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا ; فَإِنَّهُ إِذَا قَالَ ذَلِكَ كَانَ شَاكِرًا لِتِلْكَ النِّعْمَةِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص کسی کو کسی آزمائش (تکلیف یا بیماری وغیرہ) میں مبتلا دیکھے تو یہ پڑھے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا»
”ہر طرح کی حمد اس اللہ کے لیے مخصوص ہے جس نے مجھے اُس چیز سے عافیت عطا کی ہے، جس میں تمہیں مبتلا کیا ہے، اور اس نے مجھے اپنی مخلوق میں سے بہت سے لوگوں پر بھرپور فضیلت عطا کی ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: جب آدمی یہ کلمات پڑھ لے گا تو وہ اُس نعمت کا شکر کرنے والا شمار ہو گا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17138]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (675) اخرجه البزار فى المسند (3118)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3431، 3432، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9106»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17139
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ رَأَى مُبْتَلًى فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا، لَمْ يُصِبْهُ ذَلِكَ الْبَلَاءُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ الضَّرِيرُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی (آزمائش یا تکلیف یا بیماری میں) مبتلا شخص کو دیکھ کر یہ دعا پڑھ لے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے مجھے اس چیز سے عافیت عطا کی ہے جس میں تمہیں مبتلا کیا ہے اور اس نے مجھے اپنی بہت سی مخلوق پر بھرپور فضیلت عطا کی ہے۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو وہ آزمائش اُس شخص کو لاحق نہیں ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی بن ایوب ضریر ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17139]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3431، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3892، وأخرجه مسند البزار برقم: 124، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5320»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف