الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
73. بَابُ الِاسْتِعَاذَةِ مِنَ الشَّيْطَانِ .
شیطان سے پناہ مانگنا
حدیث نمبر: 17169
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ اسْتَعَاذَ بِاللَّهِ فِي الْيَوْمِ عَشْرَ مَرَّاتٍ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَكَّلَ اللَّهُ بِهِ مَلَكًا يَرُدُّ عَنْهُ الشَّيَاطِينَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَيَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، وَقَدْ وُثِّقَا عَلَى ضَعْفِهِمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایک دن میں دس مرتبہ شیطان سے (بچنے کے لئے) اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک فرشتے کو مقرر کر دیتا ہے، جو شیاطین کو اس شخص سے دور کرتا رہتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم اور ایک راوی یزید رقاشی ہے، ان دونوں کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17169]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4114)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3422، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6302»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف