الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. بَابٌ فِيمَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ أَوْ عَمِلَهَا، وَمُضَاعَفَةِ الْحَسَنَاتِ .
اس شخص کا بیان، جو نیکی کا ارادہ کرتا ہے، یا اس پر عمل کر لیتا ہے اور نیکیوں (کے اجر) کا کئی گنا ہونا
حدیث نمبر: 17186
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ لَهُ عَشْرَ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِمِائَةٍ وَسَبْعِ أَمْثَالِهَا، وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ عَلَيْهِ سَيِّئَةً، أَوْ يَمْحُهَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایک نیکی کا ارادہ کرے اور اس پر عمل نہ کرے، تو اس کے لئے ایک نیکی نوٹ کی جاتی ہے اور اگر وہ اس (یعنی ارادے) پر عمل کر لے، تو اس کے لیے اس کی مانند دس گنا سے لے کر سات سو سات گنا تک نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں اور جو شخص ایک برائی کا ارادہ کرتا ہے، اور اس پر عمل نہیں کرتا، تو اس چیز کو اس کے خلاف نوٹ نہیں کیا جاتا، اور اگر وہ اس پر عمل کر لے تو اس کے خلاف ایک برائی نوٹ کی جاتی ہے اور (بعض اوقات) اللہ تعالیٰ اسے بھی مٹا دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17186]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17186]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (502)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17187
عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ لَهُ عَشْرًا، وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا لَمْ يُكْتَبْ عَلَيْهِ شَيْءٌ، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ سَيِّئَةً وَاحِدَةً". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص ایک نیکی کا ارادہ کرتا ہے، اور اس پر عمل نہیں کرتا، تو اُس کے لئے ایک نیکی نوٹ کر لی جاتی ہے اور اگر وہ اس پر عمل کر لے، تو اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں، اور جو شخص ایک برائی کا ارادہ کرے، اور اس پر عمل نہ کرے، تو اس کے خلاف کوئی چیز نوٹ نہیں کی جاتی ہے، اور اگر وہ اس پر عمل کر لے، تو اُس کے خلاف ایک برائی نوٹ کی جاتی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17187]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17187]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3258) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3451) اخرجه احمد فى المسند (148/3)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7160/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح