الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 17217
عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ مِنَ الْعَرَبِ:" إِذَا نَزَلَتْ بِكُمْ رَغْبَةٌ أَوْ رَهْبَةٌ إِلَى مَنْ تَفْزَعُونَ؟ قَالُوا: إِلَى اللَّهِ، قَالَ:" إِذَا أَجَابَكُمْ فَإِلَى مَنْ تَعُودُونَ؟". قَالُوا: إِلَى مَا تَعْلَمُ، قَالَ:" تَعْلَمُونَ وَلَا تَعْمَلُونَ، وَتَعْلَمُونَ وَلَا تَعْمَلُونَ". ثَلَاثًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْصُورُ بْنُ صُقَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عرب شخص سے فرمایا: جب تم رغبت والی یا خوف والی صورتحال پاتے ہو، تو تم کسی کی پناہ میں جاتے ہو؟ ان لوگوں نے جواب دیا: اللہ تعالی کی طرف، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: جب وہ تمہاری دعا قبول کر لے، تو پھر تم کس کی طرف واپس جاتے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: اُس کی طرف، جس کے بارے میں آپ جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ علم رکھتے ہو، لیکن تم عمل نہیں کرتے ہو، تم لوگ علم رکھتے ہو، لیکن تم عمل نہیں کرتے ہو۔“ یہ کلمات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی منصور بن صقیر ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17217]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی منصور بن صقیر ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17217]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5767»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف