الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ مَنْ سَأَلَ اللَّهَ خَيْرًا فَلَا يَصْرِفُهُ عَنْ غَيْرِهِ .
جو شخص، اللہ تعالیٰ سے کوئی بھلائی مانگے، تو وہ اس بھلائی کو دوسرے سے نہ پھیرے
حدیث نمبر: 17219
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ رَجُلًا جَاءَ فَقَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَلِمُحَمَّدٍ، وَلَا تُشْرِكْ فِي رَحْمَتِكَ إِيَّانَا أَحَدًا. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَائِلُهَا؟". فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ حَجَبْتَهُنَّ عَنْ نَاسٍ كَثِيرٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص آیا اور بولا: اے اللہ! تو میری اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مغفرت کر دے اور ہم پر ہونے والی اپنی رحمت میں، تو کسی کو شریک نہ بنانا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس بات کا قائل کون ہے؟ اس نے جواب دیا: میں ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اُس (رحمت) کو بہت سے لوگوں سے محجوب کر دیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17219]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17219]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6590)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6554»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن