الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابُ مَا يُؤَخَّرُ عَنِ الْعَبْدِ .
اس چیز کا بیان، جو بندے سے مؤخر ہو جاتی ہے
حدیث نمبر: 17224
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْعَبْدَ يَدْعُو اللَّهَ، وَهُوَ يُحِبُّهُ فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ: يَا جِبْرِيلُ، اقْضِ لِعَبْدِي هَذَا حَاجَتَهُ وَأَخِّرْهَا ; فَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَ صَوْتَهُ، وَإِنَّ الْعَبْدَ لَيَدْعُو اللَّهَ، وَهُوَ يُبْغِضُهُ فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ: يَا جِبْرِيلُ، اقْضِ لِعَبْدِي هَذَا حَاجَتَهُ وَعَجِّلْهَا ; فَإِنِّي أَكْرَهُ أَنْ أَسْمَعَ صَوْتَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہے اور وہ اس سے محبت رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے جبرائیل! میرے اس بندے کی حاجت پوری کر دینا، لیکن اسے مؤخر کرو، کیونکہ میں یہ پسند کرتا ہوں کہ اس کی آواز سنوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اسی طرح کوئی بندہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ اسے ناپسند کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے جبرائیل! میرے اس بندے کی حاجت پوری کر دو، اور اسے جلدی پورا کرنا، کیونکہ میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ اس کی آواز سنوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17224]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17224]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12011)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8437»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 17225
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيَطْلُبُ الْحَاجَةَ فَيَزْوِيهَا اللَّهُ عَنْهُ لِمَا هُوَ خَيْرٌ لَهُ، فَيَتَّهِمُ النَّاسَ ظَالِمًا لَهُمْ، فَيَقُولُ: مَنْ يَسَعُنِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفُورِ أَبُو الصَّبَّاحِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندہ کوئی حاجت طلب کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُس (حاجت) کو اس بندے سے پھیر دیتا ہے، کیونکہ ایسا کرنا اس بندے کے حق میں بہتر ہوتا ہے، اور پھر وہ لوگوں پر الزام لگاتا ہے، ان کے ساتھ ظلم کرتے ہوئے، اور کہتا ہے: کون میرے کام آیا؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفور ابوصباح ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17225]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفور ابوصباح ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17225]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12011»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً