الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ دُعَاءِ الْمَرْءِ لِأَخِيهِ بِظَهْرِ الْغَيْبِ .
آدمی کا، اپنے بھائی کے لئے، اس کی غیر موجودگی میں دعا کرنا
حدیث نمبر: 17234
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دُعَاءُ الْأَخِ لِأَخِيهِ بِظَهْرِ الْغَيْبِ لَا يُرَدُّ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کی اپنے بھائی کے لیے اس کی غیر موجودگی میں کی جانے والی دعا رد نہیں ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17234]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17234]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3170)، أخرجه مسند البزار برقم: 3577»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17235
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ وَإِنْ كَانَ كَافِرًا لَيْسَ دُونَهَا حِجَابٌ". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعبداللہ اسدی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مظلوم کی دعا، خواہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہو، اُس کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: ”جو چیز تمہیں شک میں مبتلا کرتی ہے، اُسے چھوڑ کر اس چیز کی طرف جاؤ، جو تمہیں شک میں مبتلا نہیں کرتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور ابوعبداللہ اسدی نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17235]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور ابوعبداللہ اسدی نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17235]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (153/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12140»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17236
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا دَعَا الْمَرْءُ لِأَخِيهِ بِظَاهِرِ الْغَيْبِ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: آمِينَ، وَلَكَ بِمِثْلِهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب آدمی اپنے بھائی کے لیے اس کی غیر موجودگی میں دعا کرتا ہے، تو فرشتے کہتے ہیں: آمین! اور تمہیں بھی اس کی مانند نصیب ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17236]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17236]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3171)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6390»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17237
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَفَعَ رَأْسَهُ بَعْدَ مَا سَلَّمَ، وَهُوَ مُسْتَقْبِلٌ الْقِبْلَةَ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ خَلِّصْ سَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ، وَعَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ، وَالْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ، وَضَعَفَةَ الْمُسْلِمِينَ الَّذِينَ لَا يَسْتَطِيعُونَ حِيلَةً، وَلَا يَهْتَدُونَ سَبِيلًا". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ أَنَّهُ قَنَتَ بِهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرنے کے بعد سر اٹھایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رخ قبلہ کی طرف تھا، آپ نے یہ کہا: (یعنی یہ دعا کی:) ”اے اللہ! سلمہ بن ہشام اور عیاش بن ابوربیعہ اور ولید بن ولید اور کمزور مسلمانوں کو خلاصی نصیب فرما، جو کوئی حیلہ کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں اور کوئی راستہ نہیں پاتے ہیں۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں یہ روایت مذکور ہے: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قنوت نازلہ پڑھی تھی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزد ہے اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17237]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں یہ روایت مذکور ہے: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قنوت نازلہ پڑھی تھی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزد ہے اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17237]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3172)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9032، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1595، وأخرجه فتح الباري برقم: 1090، 6030، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7845»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف