🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

51. بَابُ الِاسْتِعَاذَةِ .
پناہ مانگنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17449
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ قَاعِدًا فِي أُنَاسٍ فَمَرَّ بِهِ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ فَقَالَ:" هَاتُوا بَنِيَّ حَتَّى أُعَوِّذَهُمَا بِمَا عَوَّذَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ: أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے درمیان تشریف فرما تھے، اسی دوران سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ (جو اس وقت بچے تھے) وہ دونوں وہاں سے گزرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے دونوں بیٹوں کو لاؤ! تاکہ میں ان دونوں کو وہ دم کروں، جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام اپنے دو صاحبزادوں سیدنا اسماعیل علیہ السلام اور سیدنا اسحاق علیہ السلام کو دم کیا کرتے تھے (جس کے کلمات یہ ہیں:)
«أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ» ”میں تم دونوں کو اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں، ہر شیطان اور زہریلے کیڑے مکوڑوں سے، اور ہر حاسد (لگنے والی) نظر ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17449]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3202)، أخرجه مسند البزار برقم: 1483»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17450
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَوْذَةٌ كَانَ إِبْرَاهِيمُ يُعَوِّذُ بِهَا إِسْحَاقَ وَإِسْمَاعِيلَ، وَأَنَا أُعَوِّذُ بِهَا الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: سَمِعَ اللَّهُ دَاعِيًا لِمَنْ دَعَا مَا وَرَاءَ اللَّهِ مَرْمًى لِمَنْ رَمَى".
قُلْتُ: هَكَذَا وَجَدْتُهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ نُعَيْمُ بْنُ مُوَرِّعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ کلمات جن کے ذریعے سیدنا ابراہیم علیہ السلام سیدنا اسحاق علیہ السلام اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کو دم کیا کرتے تھے، میں اُن کے ذریعے حسن اور حسین کو دم کرتا ہوں (وہ کلمات یہ ہیں:) ”اللہ تعالیٰ نے اس دعا کرنے والے کی بات سن لی جس نے دعا کی، اللہ کے سوا تیر چلانے والے کے لیے کوئی نشانہ نہیں ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے یہ روایت اسی طرح پائی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی نعیم بن مورع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17450]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3203)، أخرجه مسند البزار برقم: 1053»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17451
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الصَّمَمِ وَالْبَكَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْغَمِّ - يَعْنِي: الْغَرَقَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الصَّمَمِ وَالْبَكَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْغَمِّ - يَعْنِي: الْغَرَقَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ» ”اے اللہ! میں بہرے پن اور گونگے پن سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور میں گناہ اور قرض (یا لازم ہونے والی کوئی ادائیگی) سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور میں ڈوبنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور میں پریشانی سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17451]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3204)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17452
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْهَرَمِ، وَالْجُبْنِ، وَالْبُخْلِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو يَحْيَى التَّيْمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْهَرَمِ، وَالْجُبْنِ، وَالْبُخْلِ»
”اے اللہ! میں عاجز ہونے، سستی کا شکار ہونے، بڑھاپے، بزدلی اور کنجوسی سے، تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابویحیی تیمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17452]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3207)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17453
وَعَنْ قُطْبَةَ: أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَعَوَّذُ مِنَ الْأَسْوَاءِ، وَالْأَهْوَاءِ. قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ التَّعَوُّذَ مِنَ الْأَهْوَاءِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا قطبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بری چیزوں اور نفسانی خواہشات سے پناہ مانگتے ہوئے سنا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس میں سے نفسانی خواہشات سے پناہ مانگنے والا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17453]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3209)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17454
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ، مِنْ هَمْزِهِ وَنَفْخِهِ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - وَنَفْثِهِ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ".
فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا هَذَا الَّذِي تَعَوَّذُ مِنْهُ؟ قَالَ:" أَمَّا هَمْزُهُ فَالَّذِي يُوَسْوِسُهُ، وَأَمَّا نَفْثُهُ فَالشِّعْرُ، وَأَمَّا نَفْخُهُ فَمَا يُلْقِي مِنَ الشُّبَهِ" - يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ -" لِيَقْطَعَ عَلَيْهِ صَلَاتَهُ، أَوْ عَلَى الْإِنْسَانِ صَلَاتَهُ"، وَأَمَّا عَذَابُ الْقَبْرِ فَكَانَ يَقُولُ:" أَكْثَرُ عَذَابِ الْقَبْرِ فِي الْبَوْلِ"، رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي أَوَاخِرِ الْأَذْكَارِ أَبْوَابٌ فِي الِاسْتِعَاذَةِ وَهَذَا مَوْضِعُهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ، مِنْ هَمْزِهِ وَنَفْخِهِ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - وَنَفْثِهِ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ»
”اے اللہ! میں شیطان سے، اس کے ”ہمز“ اس کے ”نفخ“ (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں:) اس کے ”نفث“ سے، اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ چیز کیا ہے؟ جس سے آپ پناہ مانگ رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہاں تک اس کے ”ہمز“ کا تعلق ہے، تو اس سے مراد وہ چیز ہے، جو وہ وسوسہ ڈالتا ہے، اس کے ”نفث“ سے مراد شاعری کرنا ہے، اس کے ”نفخ“ سے مراد اس کا شبہات پیدا کرنا ہے۔ راوی کہتے ہیں: یعنی وہ شبہات جو وہ نماز کے دوران ڈالتا ہے، تاکہ وہ آدمی کی نماز کو منقطع کر دے (یہاں الفاظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) جہاں تک قبر کے عذاب کا تعلق ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بارے میں یہ فرماتے تھے: ”زیادہ تر قبر کا عذاب، پیشاب کی وجہ سے ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”کتاب الاذکار“ کے آخر میں پناہ مانگنے سے متعلق کچھ ابواب گزرے ہیں اور یہ ان کا مخصوص مقام ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17454]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3210)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں