الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ مَنْ لَمْ يَتُبْ لَمْ يُتَبْ عَلَيْهِ، وَمَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ، وَمَنْ لَمْ يَغْفِرْ لَمْ يُغْفَرْ لَهُ .
جو شخص توبہ نہیں کرتا، اس کی توبہ قبول نہیں ہوتی اور جو شخص رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا، اور جو شخص معاف نہیں کرتا، اس کی مغفرت نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 17478
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ، وَمَنْ لَا يَغْفِرُ لَا يُغْفَرُ لَهُ، وَمَنْ لَمْ يَتُبْ لَمْ يُتَبْ عَلَيْهِ"، قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ:" مَنْ لَمْ يَتُبْ لَمْ يُتَبْ عَلَيْهِ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو رحم نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا، جو معاف نہیں کرتا، اس کی مغفرت نہیں ہوتی، جو توبہ نہیں کرتا اس کی توبہ قبول نہیں ہوتی۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”جو توبہ نہیں کرتا اس کی توبہ قبول نہیں ہوتی۔“ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17478]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2478 و 2477 و 2476)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17479
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَأَحَدُهُمَا حَسَنٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ صَحِيحَةٌ فِي الرَّحْمَةِ، فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَأَحَدُهُمَا حَسَنٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ صَحِيحَةٌ فِي الرَّحْمَةِ، فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو رحم نہیں کرتا، اُس پر رحم نہیں کیا جاتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک حسن ہے،
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس موضوع سے متعلق کچھ صحیح احادیث نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق کتاب میں، رحمت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17479]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13488)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13488»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن