الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابٌ مَفْتُوحٌ لِلتَّوْبَةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ نَحْوِهِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ .
بندے کی توبہ کب تک قبول ہوتی ہے؟
حدیث نمبر: 17509
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِلْجَنَّةِ ثَمَانِيَةُ أَبْوَابٍ، سَبْعَةٌ مُغْلَقَةٌ وَبَابٌ مَفْتُوحٌ لِلتَّوْبَةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ نَحْوِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت کے آٹھ دروازے ہیں، اُن میں سے سات دروازے بند ہیں، اور ایک دروازہ توبہ کے لئے کھلا ہوا ہے اور یہ اس وقت تک کھلا رہے گا جب تک سورج اس طرف سے (یعنی مغرب کی طرف سے) طلوع نہیں ہو جاتا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17509]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17509]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعني فى المسند (5012) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10479)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
حدیث نمبر: 17510
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَابَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص سورج کے مغرب کی طرف سے طلوع ہونے سے پہلے توبہ کر لے گا، اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17510]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17510]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7697)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7340»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17511
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: التَّوْبَةُ مَعْرُوضَةٌ عَلَى ابْنِ آدَمَ إِنْ قَبِلَهَا، مَا لَمْ يَخْرُجْ إِحْدَى ثَلَاثٍ: مَا لَمْ تَطْلُعِ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا، أَوْ تَخْرُجِ الدَّابَّةُ، أَوْ يَخْرُجْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ مُنْقَطِعٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ابن آدم کے لئے توبہ کی گنجائش رہے گی، جب تک تین میں سے کوئی ایک چیز سامنے نہیں آ جاتی، سورج کا مغرب کی طرف سے طلوع ہونا، دابۃ الارض کا نکلنا، یاجوج ماجوج کا نکلنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے منقطع سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17511]
یہ روایت امام طبرانی نے منقطع سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17511]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8937)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
حدیث نمبر: 17512
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: يَقْبَلُ تَوْبَةَ عَبْدِهِ، أَوْ يَغْفِرُ لِعَبْدِهِ، مَا لَمْ يَقَعِ الْحِجَابُ". قِيلَ: وَمَا وُقُوعُ الْحِجَابِ؟! قَالَ:" تَخْرُجُ النَّفْسُ وَهِيَ مُشْرِكَةٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ فِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بندے کی توبہ قبول کرتا رہتا ہے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اللہ تعالیٰ بندے کی مغفرت کرتا رہتا ہے، جب تک حجاب واقع نہیں ہو جاتا، عرض کی گئی: حجاب واقع ہونے سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: جان کا ایسی حالت میں نکلنا کہ وہ مشرک ہو۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں، امام بزار کی دو اسناد میں سے، ایک میں ایک راوی ابراہیم بن ہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17512]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3241) اخرجه احمد فى المسند (174/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21011، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7213/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17513
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَزَالُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَقْبَلُ التَّوْبَةَ مِنْ عَبْدِهِ مَا لَمْ يُغَرْغِرْ بِنَفْسِهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ مسلسل بندے کی توبہ قبول کرتا رہتا ہے، جب تک بندے پر نزع کا عالم طاری نہیں ہوتا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17513]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17513]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف