الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ أَجِلُّوا اللَّهَ يَغْفِرْ لَكُمْ .
(نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:) ”تم لوگ اللہ تعالیٰ کا احترام کرو، وہ تمہارے مغفرت کرے گا“
حدیث نمبر: 17636
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَجِلُّوا اللَّهَ يَغْفِرْ لَكُمْ". قَالَ ابْنُ ثَوْبَانَ: يَعْنِي أَسْلِمُوا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الْعَذْرَاءِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ عِنْدَ أَحْمَدَ وُثِّقُوا.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اللہ تعالیٰ کا احترام کرو! وہ تمہاری مغفرت کرے گا۔“ ابن ثوبان کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے، تم لوگ مسلمان ہو جاؤ۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوالعذراء ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، امام أحمد کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17636]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21227، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6794»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف