الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ احْتِقَارِ الْعَبْدِ عَمَلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
قیامت کے دن بندے کا اپنے عمل کو حقیر سمجھنا
حدیث نمبر: 17680
عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا يَخِرُّ عَلَى وَجْهِهِ مِنْ يَوْمَ وُلِدَ إِلَى يَوْمِ يَمُوتُ فِي مَرْضَاةِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - ; لَحَقَّرَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر کوئی شخص اپنی پیدائش کے دن سے لے کر، اپنے مرنے کے دن تک، چہرے کے بل (سجدے میں) گرا رہے، تاکہ اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضامندی حاصل ہو، تو قیامت کے دن وہ شخص اس کو بھی حقیر سمجھے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17680]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17680]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17197»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
حدیث نمبر: 17681
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَمِيرَةَ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا خَرَّ عَلَى وَجْهِهِ مِنْ يَوْمَ وُلِدَ إِلَى يَوْمِ يَمُوتُ هَرَمًا فِي مَرْضَاةِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لَحَقَّرَهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ، وَلَوَدَّ أَنَّهُ رُدَّ إِلَى الدُّنْيَا كَيْمَا يَزْدَادَ مِنَ الْأَجْرِ وَالثَّوَابِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا محمد بن ابوعمیرہ رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں، وہ فرماتے ہیں: ”اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی رضامندی کی خاطر، اپنی پیدائش کے دن سے لے کر، بڑھاپے کی حالت میں، اپنے انتقال کے دن تک، چہرے کے بل (سجدے میں) گرا رہے، تو اس (یعنی قیامت کے) دن وہ اس کو بھی حقیر سمجھے گا اور یہ خواہش کرے گا کہ اسے دنیا کی طرف لوٹا دیا جائے وہ ایسا اس لئے چاہے گا، تاکہ اس کے اجر و ثواب میں اضافہ ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17681]
یہ روایت امام أحمد نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17681]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (249/1) اخرجه احمد فى المسند (185/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح