🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

25. بَابٌ فِيمَنْ يَقْبَلُ الْمَوْعِظَةَ وَغَيْرِهِ .
اس شخص کا بیان، جو وعظ کو قبول کرے، اور اس کا غیر (یعنی وعظ کو قبول نہ کرنے والا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17712
عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَعِظُ أَصْحَابَهُ، فَإِذَا ثَلَاثَةُ نَفَرٍ يَمُرُّونَ فَجَاءَ أَحَدُهُمْ فَجَلَسَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَضَى الثَّانِي قَلِيلًا ثُمَّ جَلَسَ، وَمَضَى الثَّالِثُ عَلَى وَجْهِهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِهَؤُلَاءِ الثَّلَاثَةِ؟ أَمَّا الَّذِي جَاءَ فَجَلَسَ إِلَيْنَا، فَإِنَّهُ تَابَ فَتَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَأَمَّا الَّذِي مَضَى قَلِيلًا ثُمَّ جَلَسَ، فَإِنَّهُ اسْتَحْيَا فَاسْتَحْيَا اللَّهُ مِنْهُ، وَأَمَّا الَّذِي مَضَى عَلَى وَجْهِهِ، فَإِنَّهُ اسْتَغْنَى فَاسْتَغْنَى اللَّهُ عَنْهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کو وعظ کر رہے تھے، اسی دوران وہاں سے تین افراد گزرے، ان میں سے ایک شخص آیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھ گیا، دوسرا شخص تھوڑا آگے گیا اور پھر وہ بیٹھ گیا، اور تیسرا شخص چلتا چلا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں ان تین افراد کے بارے میں نہ بتاؤں؟ جہاں تک اس شخص کا تعلق ہے، جو آیا اور ہمارے پاس بیٹھ گیا، تو اس نے توبہ کی اور اللہ تعالیٰ نے اس کی توبہ کو قبول کیا، جہاں تک اس شخص کا تعلق ہے، جو تھوڑا آگے گیا اور پھر بیٹھ گیا، تو اس شخص نے حیا کی اور اللہ تعالیٰ نے بھی اس سے حیا کی، جہاں تک اس شخص کا تعلق ہے، جو چلتا چلا گیا، تو اس نے لاتعلقی کا اظہار کیا، تو اللہ تعالیٰ نے بھی اس سے بے نیازی اختیار کی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17712]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3237)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں