🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

43. بَابٌ فِيمَنْ أَحَبَّ الدُّنْيَا .
اس شخص کا بیان، جو دنیا سے محبت کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17825
عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَحَبَّ دُنْيَاهُ أَضَرَّ بِآخِرَتِهِ، وَمَنْ أَحَبَّ آخِرَتَهُ أَضَرَّ بِدُنْيَاهُ، فَآثِرُوا مَا يَبْقَى عَلَى مَا يَفْنَى". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص دنیا سے محبت رکھتا ہے، وہ آخرت کا نقصان کرتا ہے اور جو شخص آخرت سے محبت رکھتا ہے، وہ دنیا کا نقصان کرتا ہے، تو تم باقی رہ جانے والی چیز (یعنی آخرت) کو، اُس (یعنی دنیا) پر ترجیح دو، جو فنا ہو جائے گی۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17825]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (412/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19198، 19199، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7923، 7967»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17826
وَعَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ الْحَضْرَمِيِّ: أَنَّ أَبَا مَالِكٍ الْأَشْعَرِيَّ لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ: يَا سَامِعَ الْأَشْعَرِيِّينَ لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ مِنْكُمُ الْغَائِبَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" حُلْوَةُ الدُّنْيَا مُرَّةُ الْآخِرَةُ، وَمُرَّةُ الدُّنْيَا حُلْوَةُ الْآخِرَةُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
شریح بن عبید حضرمی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا، تو انہوں نے فرمایا: اے اشعر قبیلے کے سننے والو! تم میں سے موجود افراد، غیر موجود تک اس بات کی تبلیغ کر دیں، میں نے اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دنیا کی مٹھاس، آخرت کی کڑواہٹ ہے، اور دنیا کی کڑواہٹ، آخرت کی مٹھاس ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17826]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3439) أخرجه احمد فى المسند (342/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22392، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3438»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17827
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أُشْرِبَ قَلْبُهُ حُبَّ الدُّنْيَا الْتَاطَ مِنْهَا بِثَلَاثٍ: شَقَاءٍ لَا يَنْفَدُ عَنَاهُ، وَحِرْصٍ لَا يَبْلُغُ غِنَاهُ، وَأَمَلٍ لَا يَبْلُغُ مُنْتَهَاهُ. فَالدُّنْيَا طَالِبَةٌ وَمَطْلُوبَةٌ، فَمِنْ طَلَبَ الدُّنْيَا طَلَبَتْهُ الْآخِرَةُ حَتَّى يُدْرِكَهُ الْمَوْتُ فَيَأْخُذَهُ، وَمَنْ طَلَبَ الْآخِرَةَ طَلَبَتْهُ الدُّنْيَا حَتَّى يَسْتَوْفِيَ مِنْهَا رِزْقَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ: جَبْرُونَ بْنِ عِيسَى الْمُقْرِئِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ الْحَفْرِيِّ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ، وَلَمْ أَعْرِفْ جَبْرُونَ، وَأَمَّا يَحْيَى فَقَدْ ذَكَرَ الذَّهَبِيُّ فِي الْمِيزَانِ فِي آخِرِ تَرْجَمَةِ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ فَقَالَ: فَأَمَّا سَمِيُّهُ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْحَفْرِيُّ فَمَا عَلِمْتُ بِهِ بَأْسًا، ثُمَّ ذَكَرَ بَعْدَهُ يَحْيَى بْنَ سُلَيْمَانَ الْقُرَشِيَّ، قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ: فِيهِ مَقَالٌ، وَذَكَرَهُ ابْنُ الْجَوْزِيِّ، فَإِنْ كَانَا اثْنَيْنِ فَالْجَفْرِيُّ ثِقَةٌ وَالْحَدِيثُ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الْخُطْبَةِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کے دل میں دنیا کی محبت ہو، اسے تین چیزیں لاحق ہو جاتی ہیں، ایسی بدنصیبی جس کی مشقت ختم نہیں ہوتی، ایسی حرص جو خوشحالی تک نہیں پہنچتی، اور ایسی امید جس کی کوئی آخری حد نہیں ہوتی، دنیا طالب بھی ہے اور مطلوب بھی، جو شخص دنیا طلب کرتا ہے اسے آخرت تلاش کرتی ہے، یہاں تک کہ موت اس کے پاس آ کر اسے گرفت میں لے لیتی ہے، اور جو شخص آخرت طلب کرتا ہے اسے دنیا تلاش کرتی ہے، یہاں تک کہ وہ دنیا میں سے اپنا پورا رزق وصول کر لیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد جبرون بن عیسیٰ مقری کے حوالے سے، یحیی بن سلیمان جفری کے حوالے سے فضیل بن عیاض سے نقل کی ہے، میں جبرون سے واقف نہیں ہوں، جہاں تک یحیی کا تعلق ہے تو امام ذہبی نے ”میزان الاعتدال“ میں یحیی بن سلیمان جعفی کے حالات کے آخر میں یہ بات ذکر کی ہے: جہاں تک اس کے ہم نام یحیی بن سلیمان جفری کا تعلق ہے، تو مجھے اس کے بارے میں کسی حرج کا علم نہیں ہے، اس کے بعد انہوں نے یحیی بن سلیمان قرشی کا ذکر کیا ہے، ابونعیم نے کہا: ہے: اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کا ذکر ابن جوزی نے کیا ہے اگر تو یہ دو افراد ہیں، تو پھر جفری ثقہ ہے اور یہ حدیث، خطبہ کی شرط کے مطابق صحیح ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17827]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10328)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10328»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17828
وَعَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ -: مَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ أَضَرَّ بِالدُّنْيَا، وَمَنْ أَرَادَ الدُّنْيَا أَضَرَّ بِآخِرَتِهِ، وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَضُرُّوا بِالْفَانِي لِلْبَاقِي.
وَقَالَ: إِنَّكُمْ فِي زَمَانٍ كَثِيرٍ عُلَمَاؤُهُ، قَلِيلٍ خُطَبَاؤُهُ، كَثِيرٍ مُعْطُوهُ قَلِيلٍ سُؤَالُهُ، فَأَطِيلُوا الصَّلَاةَ، وَاقْصُرُوا الْخُطْبَةَ. وَإِنَّ مِنَ الْبَيَانِ السِّحْرَ وَإِنَّ مِنْ بَعْدِكُمْ زَمَانًا كَثِيرٌ خُطَبَاؤُهُ، قَلِيلٌ عُلَمَاؤُهُ، كَثِيرٌ سُؤَالُهُ، قَلِيلٌ مُعْطُوهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ قَيْسٍ.
ہزیل بن شرحبیل بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جو شخص آخرت کا ارادہ کرتا ہے، وہ دنیا کا نقصان کرتا ہے، اور جو شخص دنیا کا ارادہ رکھتا ہے وہ آخرت کا نقصان کرتا ہے اور میں ان لوگوں کو یہ ہدایت کرتا ہوں کہ وہ باقی (رہ جانے والی آخرت) کے لئے، فانی (دنیا) کا نقصان برداشت کر لیں۔“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بھی فرمایا: ”تم لوگ ایک ایسے زمانے میں ہو، جس میں علماء بکثرت ہیں اور خطیب کم ہیں، دینے والے زیادہ ہیں اور مانگنے والے کم ہیں، تم لوگ نماز طویل ادا کرو اور خطبہ مختصر دو، بے شک بعض بیان جادو ہوتے ہیں، تمہارے بعد ایک ایسا زمانہ آئے گا، جس میں خطیب زیادہ ہوں گے، علماء کم ہوں گے، مانگنے والے زیادہ ہوں گے، دینے والے کم ہوں گے“”“”۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال، قیس کے علاوہ صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17828]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8756)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں