🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

60. بَابٌ فِيمَنْ يَرْضَى بِمَا قُسِمَ لَهُ .
اس شخص کا بیان، جو اس چیز سے راضی ہو، جو اس کے حصے میں آئی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17875
عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ بْنِ الشِّخِّيرِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَحَدُ بَنِي سُلَيْمٍ - وَلَا أَحْسَبُهُ إِلَّا قَدْ رَأَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَبْتَلِي عَبْدَهُ بِمَا أَعْطَاهُ، فَمَنْ رَضِيَ بِمَا قُسِمَ لَهُ، بَارَكَ اللَّهُ [ لَهُ ] فِيهِ وَوَسِعَهُ، وَمَنْ لَمْ يَرْضَ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوالعلاء بن شخیر بیان کرتے ہیں: بنو سلیم سے تعلق رکھنے والے، ایک صاحب نے مجھے
یہ روایت بیان کی اور ان کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ ان صاحب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہوئی ہے (انہوں نے یہ بات بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”بے شک اللہ تعالیٰ بندے کو جو عطا کرتا ہے، اس کے حوالے سے وہ اس کو آزماتا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے اُس کے حصے میں جو مقرر کیا ہو، اگر وہ بندہ اُس سے راضی ہو تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے اس چیز میں برکت رکھ دیتا ہے، اور اس شخص کو گنجائش نصیب کرتا ہے، اور اگر وہ شخص راضی نہ ہو، تو اس کے لئے برکت نہیں رکھی جاتی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17875]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (24/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19768»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17876
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ لَيَبْتَلِي الْعَبْدَ، لِيَنْظُرَ كَيْفَ يَعْمَلُ، فَإِنْ رَضِيَ بُورِكَ لَهُ، وَإِنْ لَمْ يَرْضَ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ الْمَازِنِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ بندے کو آزماتا ہے تاکہ اس بات کو ظاہر کرے کہ بندہ کیسا عمل کرتا ہے؟ اگر بندہ راضی ہو، تو اس کے لئے برکت رکھی جاتی ہے اور اگر بندہ راضی نہ ہو، تو اس کے لئے برکت نہیں رکھی جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن راشد مازنی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17876]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8358»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17877
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: يَا حَبَّذَا الْمَكْرُوهَاتُ: الْمَوْتُ وَالْفَقْرُ، [ وَايْمُ اللَّهِ، مَا هُوَ إِلَّا الْغِنَي وَالْفَقْرُ ] وَمَا أُبَالِي بِأَيِّهِمَا ابْتُلِيتُ، [ لِأَنَّ حَقَّ اللَّهِ فِي كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا وَاجِبٌ ] إِنْ كَانَ الْغِنَى إِنَّ فِيهِ الْعَطْفَ، وَإِنْ كَانَ الْفَقْرُ إِنَّ فِيهِ لَلصَّبْرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ناپسندیدہ چیزوں کے کیا کہنے؟ موت اور غربت، اللہ کی قسم! خوشحالی اور غربت میں سے، میں یہ پرواہ نہیں کروں گا کہ مجھے ان دونوں میں سے، کس کے حوالے سے آزمائش کا شکار کیا جاتا ہے؟ کیونکہ ان دونوں میں سے ہر ایک صورت حال میں، اللہ تعالیٰ کا حق واجب ہوتا ہے، اگر خوشحالی ہو، تو اس میں مہربانی لازم ہوتی ہے اور اگر غربت ہو، تو اس میں صبر لازم ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17877]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8505)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17878
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: مَا يَضُرُّ امْرَأً مُسْلِمًا عَلَى أَيِّ حَالٍ أَصْبَحَ عَلَيْهَا، أَوْ أَمْسَى لَا تَكُونُ حَزَازَةً فِي نَفْسِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
اُن کے حوالے سے
یہ روایت بھی منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: ”مسلمان شخص کو کوئی نقصان نہیں ہوتا، خواہ وہ صبح یا شام جس حالت میں بھی کرے، بشرطیکہ اُس کے من میں (کوئی غصہ یا) تکلیف نہ ہو۔“ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17878]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں