🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

65. بَابٌ فِيمَا يَتَمَنَّاهُ الْغَنِيُّ فِي الْآخِرَةِ .
اس بات کا بیان کہ مال دار شخص آخرت میں کیا آرزو کرے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17932
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُمْ يُصَّلُونَ وَيَدْعُونَ فَقَالَ:" خُذُوا فِيمَا كُنْتُمْ فِيهِ". وَقَالَ:" أَبْشِرُوا - أَحْسَبُهُ قَالَ: - يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ، بِالْفَوْزِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى الْأَغْنِيَاءِ بِخَمْسِمِائَةِ عَامٍ، حَتَّى إِنَّ الْغَنِيَّ يَوَدُّ لَوْ كَانَ سَائِلًا". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ غَيْرَ قَوْلِهِ:" حَتَّى إِنَّ الْغَنِيَّ يَوَدُّ أَنَّهُ كَانَ سَائِلًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگ اس وقت نماز پڑھ چکے تھے اور دعا کر چکے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ جس صورتحال میں ہو اسے اختیار کیے رکھو! آپ نے فرمایا: تم لوگ خوشخبری حاصل کرو! میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: اے مہاجرین کے گروه! (تم یہ خوشخبری حاصل کرو) کہ قیامت کے دن تم لوگ، امیر لوگوں کے مقابلے میں پانچ سو سال پہلے (جنت میں داخل ہونے کی) کامیابی حاصل کر لو گے یہاں تک کہ مالدار شخص یہ آرزو کرے گا کہ کاش وہ مانگنے والا ہوتا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کئے ہیں: مالدار شخص یہ آرزو کرے گا کہ کاش وہ مانگنے والا ہوتا“ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17932]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3621)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں