الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
77. بَابٌ فِيمَا يَصْلُحُ لِلْمُؤْمِنِينَ عَلَى الْغِنَى وَالْفَقْرِ .
اس بات کا بیان، مومن کے لئے خوشحالی یا غربت میں سے کیا مناسب ہوتا ہے؟
حدیث نمبر: 17953
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ نَاصَبَنِي بِالْمُحَارَبَةِ، وَمَا تَرَدَّدْتُ عَنْ شَيْءٍ أَنَا فَاعِلُهُ كَتَرَدُّدِي عَنْ مَوْتِ الْمُؤْمِنِ، يَكْرَهُ الْمَوْتَ وَأَكْرَهُ مَسَاءَتَهُ، وَرُبَّمَا سَأَلَنِي وَلِيِّيَ الْمُؤْمِنُ الْغِنَى فَأَصْرِفُهُ مِنَ الْغِنَى إِلَى الْفَقْرِ، وَلَوْ صَرَفْتُهُ إِلَى الْغِنَى لَكَانَ شَرًّا لَهُ، وَرُبَّمَا سَأَلَنِي وَلِيِّيَ الْمُؤْمِنُ الْفَقْرَ فَأَصْرِفُهُ إِلَى الْغِنَى، وَلَوْ صَرَفْتُهُ إِلَى الْفَقْرِ لَكَانَ شَرًّا لَهُ. إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - قَالَ: وَعِزَّتِي، وَجَلَالِي، وَعُلُوِّي، وَبَهَائِي، وَجَمَالِي، وَارْتِفَاعِ مَكَانِي، لَا يُؤْثِرُ عَبْدِي هَوَايَ عَلَى هَوَى نَفْسِهِ إِلَّا أَثْبَتُّ أَجَلَهُ عِنْدَ نَصْرِهِ، وَضَمِنَتْ لَهُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ رِزْقَهُ، وَكُنْتُ لَهُ مِنْ وَرَاءِ تِجَارَةِ كُلِّ تَاجِرٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جو شخص میرے ولی کے ساتھ دشمنی رکھتا ہے وہ میرے ساتھ جنگ کرتا ہے اور مجھے کسی بھی کام کو کرنے میں اتنا تردد نہیں ہوتا، جتنا مومن کی موت کے حوالے سے تردد ہوتا ہے کیونکہ وہ موت کو ناپسند کرتا ہے اور میں اس چیز کو ناپسند کرتا ہوں جو اسے بری لگتی ہے، بعض اوقات میرا مومن ولی مجھ سے خوشحالی مانگتا ہے اور میں اسے خوشحالی سے پھیر کر غربت کی طرف کر دیتا ہوں، اگر میں اسے خوشحالی کی طرف کرتا تو یہ اس کے حق میں برا ہوتا، اسی طرح بعض اوقات میرا کوئی مومن ولی مجھ سے غربت مانگتا ہے اور میں اسے خوشحالی کی طرف کر دیتا ہوں، اگر میں اسے غربت کی طرف پھیرتا تو یہ اس کے حق میں برا ہوتا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: مجھے اپنی عزت، اپنے جلال، اپنے بلند مرتبے، اپنی عظمت، اپنے جمال، اپنے مقام کی بلندی کی قسم ہے! جب بھی میرا بندہ میری پسند کو اپنی خواہش پر ترجیح دیتا ہے تو میں اس کی اجل کو اس کی نگاہ کے پاس ثابت رکھتا ہوں اور زمین و آسمان اس کے لئے رزق کے ضامن ہو جاتے ہیں اور میں اس کے لئے ہر تاجر کی تجارت سے پرے ہو جاتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17953]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17953]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12719)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12719»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف