الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
92. بَابُ مَحَبَّةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ سے محبت رکھنا
حدیث نمبر: 17984
عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ: أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ شَكَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَاجَتَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اصْبِرْ أَبَا سَعِيدٍ ; فَإِنَّ الْفَقْرَ إِلَى مَنْ يُحِبُّنِي مِنْكُمْ أَسْرَعُ مِنَ السَّيْلِ مِنْ أَعْلَى الْوَادِي وَمِنْ أَعْلَى الْجَبَلِ إِلَى أَسْفَلِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهُ شِبْهُ الْمُرْسَلِ.
سعید بن ابوسعید بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنی حاجت مندی کی شکایت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوسعید! تم صبر سے کام لو! کیونکہ تم میں سے جو شخص مجھ سے محبت رکھتا ہے اس کی طرف غربت، اس سے زیادہ تیزی سے آتی ہے جیسے تیزی سے سیلابی پانی وادی کے اوپری حصے یا پہاڑ کے اوپر سے نیچے کی طرف آتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، تاہم یہ مرسل روایت کے ساتھ مشابہت رکھتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17984]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، تاہم یہ مرسل روایت کے ساتھ مشابہت رکھتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17984]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (42/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10986»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17985
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي أُحِبُّكَ، فَقَالَ:" اسْتَعِدَّ لِلْفَاقَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ بَكْرِ بْنِ سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: میں آپ سے محبت رکھتا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم (فقر و) فاقہ کے لیے تیار رہو!۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بکر بن سلیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17985]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بکر بن سلیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17985]
تخریج الحدیث: «اخرج البزار فى المسند (3595)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6222»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح