🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

100. بَابُ الْمُتَحَابِّينَ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - .
اللہ تعالیٰ کی خاطر، ایک دوسرے سے محبت کرنے والے افراد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18006
وَعَنْ أَبِي بُرَيْدَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ فِي الْجَنَّةِ غُرَفًا يُرَى ظَوَاهِرُهَا مِنْ بَوَاطِنِهَا، وَبَوَاطُنُهَا مِنْ ظَوَاهِرِهَا، أَعَدَّهَا اللَّهُ لِلْمُتَحَابِّينَ فِيهِ، وَالْمُتَزَاوِرِينَ فِيهِ، وَالْمُتَبَاذِلِينَ فِيهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَيْفٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوبریده رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں بالاخانے ہوں گے جن کا بیرونی حصہ اندر سے اور اندرونی حصہ باہر سے نظر آئے گا، وہ اللہ تعالیٰ نے اللہ تعالی کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھنے والوں، اس کے لیے ایک دوسرے سے ملاقات کرنے والوں اور اس کی خاطر ایک دوسرے پر خرچ کرنے والوں کے لیے تیار کیے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن سیف ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18006]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18007
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَعُمُدًا مِنْ يَاقُوتٍ، عَلَيْهَا غُرَفٌ مِنْ زَبَرْجَدٍ، لَهَا أَبْوَابٌ مُفَتَّحَةٌ، تُضِيءُ كَمَا يُضِيءُ الْكَوْكَبُ الدُّرِّيُّ". قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ يَسْكُنُهَا؟ قَالَ:" الْمُتَحَابُّونَ فِي اللَّهِ، وَالْمُتَبَاذِلُونَ فِي اللَّهِ، وَالْمُتَلَاقُونَ فِي اللَّهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں یاقوت کے ستون ہوں گے، جن پر زبرجد کے بنے ہوئے بالاخانے ہوں گے ان کے کھلے ہوئے دروازے ہوں گے اور ان سے یوں روشنی باہر آئے گی جیسے چمکتے ہوئے ستارے کی روشنی ہوتی ہے راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ان میں کون ٹھہرے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرنے والے لوگ اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے پر خرچ کرنے والے لوگ، اور اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے ملاقات کرنے والے لوگ (ان میں ٹھہریں گے)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18007]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1481)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18008
وَعَنْ أَبِي مُسْلِمٍ - يَعْنِي الْخَوْلَانِيَّ - قَالَ: دَخَلْتُ مَسْجِدَ حِمْصَ، فَإِذَا فِيهِ حَلْقَةٌ فِيهَا اثْنَانِ وَثَلَاثُونَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِذَا فِيهِمْ شَابٌّ أَكْحَلُ، بَرَّاقُ الثَّنَايَا، مُحْتَبٍ، فَإِذَا اخْتَلَفُوا فِي شَيْءٍ سَأَلُوهُ فَأَخْبَرَهُمْ فَانْتَهَوْا إِلَى قَوْلِهِ، قُلْتُ: مَنْ هَذَا؟! قَالُوا: [ هَذَا ] مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، فَقُمْتُ إِلَى الصَّلَاةِ فَأَرَدْتُ أَنْ أَلْقَى بَعْضَهُمْ فَلَمْ أَقْدِرْ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمُ انْصَرَفُوا، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ دَخَلْتُ، فَإِذَامُعَاذٌ يُصَلِّي إِلَى سَارِيَةٍ، فَصَلَّيْتُ عِنْدَهُ، فَلَمَّا انْصَرَفَ جَلَسْتُ، بَيْنِي وَبَيْنَهُ السَّارِيَةُ، ثُمَّ احْتَبَيْتُ [ فَلَبِثْتُ ] سَاعَةً لَا أُكَلِّمُهُ وَلَا يُكَلِّمُنِي، ثُمَّ قُلْتُ: وَاللَّهِ، إِنِّي لَأُحِبُّكَ لِغَيْرِ دِينٍ أُصِيبُهَا مِنْكَ، وَلَا قَرَابَةَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ. قَالَ: فَلِأَيِّ شَيْءٍ؟ قُلْتُ: لِلَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - قَالَ: فَنَثَرَ حَبْوَتِي، ثُمَّ قَالَ: فَأَبْشِرْ إِنْ كُنْتَ صَادِقًا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْمُتَحَابُّونَ فِي اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فِي ظِلِّ اللَّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ، يَغْبِطُهُمْ بِمَكَانِهِمُ النَّبِيُّونَ وَالشُّهَدَاءُ". ثُمَّ خَرَجْتُ فَأَلْقَى عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتٍ، فَحَدَّثْتُهُ بِالَّذِي حَدَّثَنِي مُعَاذٌ فَقَالَ عُبَادَةُ رَحِمَ اللَّهُ مُعَاذًا: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرْوِيهِ عَنْ رَبِّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - أَنَّهُ قَالَ:" حَقَّتْ مَحَبَّتِي عَلَى الْمُتَحَابِّينَ فِيَّ - يَعْنِي نَفْسَهُ - وَحَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلْمُتَنَاصِحِينَ فِيَّ، وَحَقَّتْ مَحَبَّتِي عَلَى الْمُتَزَاوِرِينَ فِيَّ، وَحَقَّتْ مَحَبَّتِي عَلَى الْمُتَبَاذِلِينَ فِيَّ، عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ، يَغْبِطُهُمْ بِمَكَانِهِمُ النَّبِيُّونَ وَالصِّدِّيقُونَ".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ طَرَفًا مِنْ حَدِيثِ مُعَاذٍ وَحْدَهُ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَالْبَزَّارُ بَعْضَ حَدِيثِ عُبَادَةَ فَقَطْ، وَرِجَالُ عَبْدِ اللَّهِ وَالطَّبَرَانِيُّ وُثِّقُوا.
ابومسلم خولانی بیان کرتے ہیں: میں ”حمص“ کی مسجد میں داخل ہوا تو وہاں ایک حلقہ موجود تھا، جس میں بتیس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم موجود تھے اور ان کے درمیان سرمگیں آنکھوں کے مالک ایک نوجوان فرد موجود تھے، جن کے دانت چمکدار تھے، وہ احتباء کے طور پر بیٹھے ہوئے تھے، جب ان لوگوں کے درمیان کسی معاملے کے بارے میں اختلاف ہوتا تھا، تو لوگ ان سے دریافت کرتے تھے اور وہ نوجوان صاحب انہیں بتاتے تھے، سب لوگ ان کے قول کی طرف رجوع کر لیتے تھے، میں نے دریافت کیا: یہ صاحب کون ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا: یہ سیدنا معاذ بن جبل ہیں؟ میں نماز ادا کرنے کے لئے چلا گیا، میرا ارادہ تھا کہ میں ان میں سے کسی سے ملاقات کروں گا، لیکن میری ان میں سے کسی سے بھی ملاقات نہیں ہو سکی، وہ سب لوگ واپس چلے گئے، اگلے دن میں مسجد میں آیا تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ ایک ستون کے پاس نماز ادا کر رہے تھے، میں نے ان کے پاس نماز ادا کی، جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو میں بیٹھ گیا، میرے اور ان کے درمیان ستون حائل تھا، پھر میں احتباء کے طور پر بیٹھ گیا تھوڑی دیر گزر گئی، اس دوران نہ میں نے ان سے کوئی بات کی، نہ انہوں نے میرے ساتھ کوئی بات کی، پھر میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت رکھتا ہوں اور یہ کسی دنیاوی مقصد کی وجہ سے نہیں ہے، جس کے بارے میں مجھے یہ امید ہو کہ میں آپ سے وہ چیز پا لوں گا اور نہ ہی میرے اور آپ کے درمیان کوئی رشتہ داری ہے، انہوں نے دریافت کیا: پھر (یہ محبت) کس وجہ سے ہے؟ میں نے کہا: اللہ تعالیٰ کی خاطر انہوں نے احتباء کو ختم کیا اور پھر فرمایا: اگر تم سچ کہہ رہے ہو، تو تم یہ خوشخبری قبول کرو: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرنے والے لوگ اس دن اللہ تعالیٰ کے سائے میں ہوں گے، جب اس کے سائے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہو گا اور انبیائے کرام اور شہداء ان لوگوں کے مقام کے حوالے سے ان پر رشک کریں گے۔“ راوی کہتے ہیں: میں وہاں سے نکلا، میری ملاقات سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے انہیں وہ حدیث بیان کی جو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے مجھے بیان کی تھی، تو سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ پر رحم کرے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے پروردگار کے حوالے سے یہ بات روایت کرتے ہوئے سنا ہے: پروردگار فرماتا ہے: ”میری محبت میری خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھنے والوں کے لیے ثابت ہو گئی، راوی کہتے ہیں: یعنی اللہ تعالیٰ کی خاطر (محبت رکھنے والوں کے لیے ثابت ہو گئی) اور میری محبت میری خاطر ایک دوسرے کی خیرخواہی کرنے والوں کے لیے ثابت ہو گئی اور میری محبت میری خاطر ایک دوسرے سے ملاقات کرنے والوں کے لیے ثابت ہو گئی اور میری محبت میری خاطر ایک دوسرے پر خرچ کرنے والوں کے لیے ثابت ہو گئی یہ لوگ نور کے بنے ہوئے منبروں پر موجود ہوں گے اور ان کے مقام کے حوالے سے انبیاء اور صدیقین ان پر رشک کریں گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے صرف سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام بزار نے صرف سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، عبداللہ اور طبرانی کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18008]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3594)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2390، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21559، 22276، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7396»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18009
عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ قَالَ: جَلَسْتُ مَجْلِسًا فِيهِ عِشْرُونَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا فِيهِمْ شَابٌّ حَدِيثُ السِّنِّ، حَسَنُ الْوَجْهِ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ بِاخْتِصَارٍ. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

یہ روایت امام أحمد نے اختصار کے ساتھ ابوادریس کے حوالے سے نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں ایک محفل میں موجود تھا جس میں بیس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بھی موجود تھے ان میں ایک نوجوان تھے جن کی عمر کم تھی اور چہرہ خوبصورت تھا۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18009]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (229/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18010
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ:" وَالْمُتَجَالِسِينَ فِيَّ".
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میری خاطر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے والوں۔۔۔۔۔“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18010]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (233/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18011
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ رِجَالًا لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ وَلَا شُهَدَاءَ، يُوضَعُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنَابِرُ مِنْ نُورِ، وُجُوهِهِمْ مِنْ نُورِ، يُؤَمَّنُونَ مِنَ الْفَزَعِ الْأَكْبَرِ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنْ أُولَئِكَ؟ قَالَ:" نُزَّاعُ الْقَبَائِلِ يَتَحَابُّونَ فِي اللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کچھ لوگ ایسے ہیں، جو نہ انبیاء ہوں گے اور نہ شہداء ہوں گے، قیامت کے دن ان کے لیے نور کے منبر رکھے جائیں گے ان کے چہرے نور کے ہوں گے اور وہ لوگ بڑی گھبراہٹ سے محفوظ ہوں گے، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ لوگ کون ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے وہ لوگ ہوں گے، جو اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18011]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (168/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18012
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: الْمُتَحَابُّونَ لِجَلَالِي فِي ظِلِّ عَرْشِي يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلِّي". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُمَا جَيِّدٌ.
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”میرے جلال کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرنے والے لوگ، اس دن میرے عرش کے سائے میں ہوں گے، جب میرے سائے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18012]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (128/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16707، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5438/1، 7923»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18013
وَعَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ أَنَّهُ قَالَ لِعَمْرِو بْنِ عَبْسَةَ: هَلْ أَنْتَ مُحَدِّثِي حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْسَ فِيهِ نِسْيَانٌ، وَلَا كَذِبٌ؟ قَالَ: نَعَمْ. سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: قَدْ حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينِ يَتَحَابُّونَ مِنْ أَجْلِي، وَقَدْ حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينِ يَتَزَاوَرُونَ مِنْ أَجْلِي، وَقَدْ حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينِ يَتَبَاذَلُونَ مِنْ أَجْلِي، وَقَدْ حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينِ يَتَصَادَقُونَ مِنْ أَجْلِي، مَا مِنْ مُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ يُقَدِّمُ اللَّهُ لَهُ ثَلَاثَةَ أَوْلَادٍ مِنْ صُلْبِهِ، لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا أَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ".
شرحبیل بن سمط کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کریں گے، جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو اور اس میں کوئی بھول یا غلط بیانی نہ ہو؟ سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میری محبت ان لوگوں کے لیے ثابت ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں میری محبت ان لوگوں کے لیے ثابت ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں میری محبت ان لوگوں کے لیے ثابت ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے پر خرچ کرتے ہیں میری محبت ان لوگوں کے لیے ثابت ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے سے خلوص رکھتے ہیں، جس بھی مومن مرد یا مومن عورت کی سگی اولاد میں سے تین بچے بالغ ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں چلے جائیں (یعنی فوت ہو جائیں) تو ان بچوں پر اپنی رحمت کے فضل کی وجہ سے اللہ تعالی اس (مومن مرد یا مومن عورت) کو جنت میں داخل کر دے گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18013]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (386/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18014
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَحَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينِ يَتَصَادَقُونَ مِنْ أَجْلِي، وَحَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينِ يَتَصَادَقُونَ مِنْ أَجْلِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میری محبت ان لوگوں کے لیے ثابت ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے سے خلوص رکھتے ہیں اور میری محبت ان لوگوں کے لیے ثابت ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اور امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18014]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1095)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18015
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَحَبَّ رَجُلًا لِلَّهِ فَقَدْ أَحَبَّهُ اللَّهُ، فَدَخَلَا جَمِيعًا الْجَنَّةَ، وَكَانَ الَّذِي أَحَبَّهُ لِلَّهِ أَرْفَعَ مَنْزِلَةً، أَلْحَقَ الَّذِي أَحَبَّهُ لِلَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ وَلَفْظُهُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَحَبَّ رَجُلًا لِلَّهِ فَقَالَ: إِنِّي أُحِبُّكَ لِلَّهِ، فَدَخَلَا جَمِيعًا الْجَنَّةَ، فَكَانَ الَّذِي أَحَبَّ أَرْفَعَ مَنْزِلَةً مِنَ الْآخَرِ أُلْحِقَ بِالَّذِي أَحَبَّ لِلَّهِ". وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی خاطر کسی شخص سے محبت رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے محبت رکھتا ہے اور وہ دونوں جنت میں داخل ہوں گے، جو شخص دوسرے سے اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھتا ہے، وہ زیادہ بلند مرتبے میں ہو گا اور جس سے وہ اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھتا ہے، اسے اس کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے اور ان کے الفاظ یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالی کی خاطر کسی شخص سے محبت رکھتا ہے اور یہ کہتا ہے: میں اللہ تعالیٰ کے لیے تم سے محبت رکھتا ہوں، تو وہ دونوں جنت میں داخل ہوں گے اور محبت رکھنے والا شخص دوسرے کے مقابلے میں زیادہ بلند مرتبے پر ہو گا، اور دوسرے شخص کو اس کے ساتھ ملا دیا جائے گا، جس نے اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت کی تھی۔“ اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18015]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3599)، أخرجه مسند البزار برقم: 2439، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7918»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں