🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

113. بَابُ مَا جَاءَ فِي الزُّهْدِ فِي الدُّنْيَا .
دنیا سے بے رغبتی کرنے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18058
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الزُّهْدُ فِي الدُّنْيَا يُرِيحُ الْقَلْبَ وَالْجَسَدَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ نِزَارٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا سے بے رغبتی، دل اور جسم کو راحت دیتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن نزار ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال میں سے بعض کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18058]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (6256)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6116»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18059
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا تَزَيَّنَ الْأَبْرَارُ فِي الدُّنْيَا بِمِثْلِ الزُّهْدِ فِي الدُّنْيَا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ الشَّاذْكُونِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”نیک لوگ دنیا میں کسی ایسی چیز سے آراستہ نہیں ہوئے، جو دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنے کی مانند ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان شاذ کونی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18059]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1617)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3173، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7363»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18060
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا رَأَيْتُمْ مَنْ يَزْهَدُ فِي الدُّنْيَا فَادْنُوَا مِنْهُ ; فَإِنَّهُ يَلْقَى الْحِكْمَةَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ الْبَلْخِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم کسی کو دیکھو کہ وہ دنیا سے بے رغبت ہے، تو اس کے قریب رہو، کیونکہ اسے حکمت عطا کی گئی ہو گی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ہارون بلخی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18060]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6803)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3174، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7364»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18061
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ فِي بِنِي إِسْرَائِيلَ تَاجِرٌ، وَكَانَ يُنْقِصُ مَرَّةً، وَيَزِيدُ أُخْرَى، فَقَالَ: مَا فِي هَذِهِ التِّجَارَةِ خَيْرٌ، لَأَلْتَمِسَنَّ تِجَارَةً هِيَ خَيْرٌ مِنْ هَذِهِ، فَبَنَى صَوْمَعَةً وَتَرَهَّبَ فِيهَا [ وَكَانَ يُقَالُ لَهُ جُرَيْجٌ ] ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بنی اسرائیل میں ایک تاجر تھا، اس کی تجارت میں کبھی کمی ہو جاتی تھی کبھی اضافہ ہو جاتا تھا، اس نے سوچا اس تجارت میں بھلائی نہیں ہے مجھے کوئی ایسی تجارت تلاش کرنی چاہیے، جو اس سے بہتر ہو، اس نے ایک عبادت خانہ تعمیر کیا اور اس میں رہبانیت کی زندگی گزارنے لگا، اس کا نام جریج تھا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18061]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 9319»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18062
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا إِنَّ الزَّهَادَةَ فِي الدُّنْيَا لَيْسَتْ بِتَحْرِيمِ الْحَلَالِ، وَلَا إِضَاعَةِ الْمَالِ، وَلَكِنَّ الزَّهَادَةَ فِي الدُّنْيَا أَنْ لَا تَكُونَ بِمَا فِي يَدَيْكَ أَوْثَقَ مِنْكَ بِمَا فِي يَدَيِ اللَّهِ، وَأَنْ تَكُونَ فِي ثَوَابِ الْمُصِيبَةِ إِذَا أَصَبْتَ بِهَا أَرْغَبَ مِنْكَ فِيهَا لَوْ أَنَّهَا بَقِيَتْ لَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ: كَانَ صَدُوقًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تیر کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”خبردار! دنیا سے بے رغبتی کا اختیار کرنے سے مراد یہ نہیں ہے کہ حلال چیز کو حرام قرار دے دیا جائے، یا مال کو ضائع کر دیا جائے، بلکہ دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنے سے مراد یہ ہے کہ جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ تمہارے نزدیک اس سے زیادہ قابل اعتماد نہیں ہونا چاہیے، جو اللہ تعالیٰ کے پاس ہے اور یہ کہ جب تم کسی مصیبت کا شکار ہو جاؤ تو تمہیں اس مصیبت کے ثواب کے حصول کی خاطر اس مصیبت میں دلچسپی ہونی چاہیے کہ کاش مصیبت تمہارے لئے باقی رہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا سے محمد بن مبارک کہتے ہیں: وہ صدوق ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18062]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7950»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18063
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: - لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا رَفَعَهُ - قَالَ:" صَلَاحُ أَوَّلِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بِالزَّهَادَةِ وَالْيَقِينِ، وَهَلَاكُهَا بِالْبُخْلِ وَالْأَمَلِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے:) ”اس امت کے ابتدائی حصے کی بہتری، دنیا سے بے رغبتی اور یقین کے ذریعے ہو گی، اور ان کی ہلاکت بخل اور امیدوں کی وجہ سے ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18063]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7646»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں