🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

116. بَابُ مَثَلِ الدُّنْيَا مَعَ الْآخِرَةِ .
آخرت کے مقابلے میں، دنیا کی مثال
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18074
عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ الْفِهْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" وَاللَّهِ، مَا الدُّنْيَا مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا كَمَا يَجْعَلُ أَحَدُكُمْ إِصْبَعَهُ فِي الْيَمِّ، فَلْيَنْظُرْ بِمَ تَرْجِعُ!". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ:" مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا". وَقَوْلُهُ:" وَاللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا شداد بن اوس فہری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ کی قسم! دنیا اپنے آغاز سے لے کر اختتام تک آخرت کے مقابلے میں یوں ہے جیسے کوئی شخص دریا میں انگلی داخل کرے اور پھر اس بات کا جائزہ لے کہ وہ کس کے ہمراہ واپس آئی ہے (یعنی اس پر دریا کا کتنا پانی لگ گیا ہے؟)“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اپنے آغاز سے لے کر اختتام تک۔“ اور یہ الفاظ (بھی نہیں ہیں:) ”اللہ کی قسم۔“ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن معاویہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18074]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (545)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں