🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

138. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّمْتِ وَحِفْظِ اللِّسَانَ .
خاموش رہنے اور زبان کی حفاظت کرنے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18141
عَنْ سِمَاكٍ قَالَ: قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ: أَكُنْتَ تُجَالِسُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ. وَكَانَ طَوِيلَ الصَّمْتِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَرِيكٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سماک بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھتے رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طویل خاموشی (اختیار کیے رکھتے تھے)۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف شریک کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18141]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (86/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20286، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1953، 2017، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7027»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18142
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَسْلَمَ فَلْيَلْزَمِ الصَّمْتَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَقَّاصِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ وہ سلامت رہے، اُسے خاموشی کو لازمی اختیار کرنا چاہیے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن وقاصی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18142]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (3607) أخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1955)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1955»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18143
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ خَزَنَ لِسَانَهُ سَتَرَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ، وَمَنْ كَفَّ غَضَبَهُ كَفَّ اللَّهُ عَنْهُ عَذَابَهُ، وَمَنِ اعْتَذَرَ إِلَى اللَّهِ قَبِلَ اللَّهُ مِنْهُ عُذْرَهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَزْدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان صحابی کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اپنی زبان کی حفاظت کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے پوشیدہ معاملات کی پردہ پوشی کرے گا، جو شخص اپنے غصے پر ق ابوپائے گا، اللہ تعالیٰ اُس سے اپنا عذاب روک لے گا، جو شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں معذرت پیش کرے گا، اللہ تعالیٰ اُس کی معذرت قبول کرے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن سلیمان ازدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18143]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4338)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1342، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2066، 2751»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18144
وَعَنْ تَمِيمِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَى بَنِي زَمْعَةَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، ثِنْتَانِ مَنْ وَقَاهُ اللَّهُ شَرَّهُمَا دَخَلَ الْجَنَّةَ". فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تُخْبِرُنَا بِهِمَا؟ ثُمَّ قَالَ:" اثْنَتَانِ مَنْ وَقَاهُ اللَّهُ شَرَّهُمَا دَخَلَ الْجَنَّةَ". حَتَّى إِذَا كَانَتِ الثَّالِثَةُ حَبَسَهُ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: تَرَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُرِيدُ أَنْ يُبَشِّرَنَا فَتَمْنَعُهُ؟ فَقَالَ: إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَتَّكِلَ النَّاسُ. قَالَ:" ثِنْتَانِ مَنْ وَقَاهُ اللَّهُ شَرَّهُمَا دَخَلَ الْجَنَّةَ: مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ، وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا تَمِيمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
تمیم بن یزید، جو بنوزمعہ کے غلام ہیں، وہ ایک صحابی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! دو چیزیں ہیں، جس کو اللہ تعالیٰ نے اُن دونوں کے شر سے بچا لیا، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ ہمیں اُن دونوں کے بارے میں بتائیں گے نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر یہ ارشاد فرمایا: دو چیزیں ہیں، جس کو اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے شر سے بچا لیا، وہ جنت میں داخل ہو گا راوی بیان کرتے ہیں: جب تیسری مرتبہ یہی مکالمہ ہوا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ان صاحب کو روک دیا اور یہ کہا: تم دیکھ رہے ہو کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کوئی خوشخبری سنانا چاہ رہے ہیں اور تم انہیں روک رہے ہو، اس شخص نے کہا: مجھے یہ اندیشہ ہے کہ کہیں لوگ اس پر تکیہ نہ کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو چیزیں ہیں، جس کو اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے شر سے بچا لیا وہ جنت میں جائے گا، وہ چیز جو دو جبڑوں کے درمیان ہے (یعنی زبان) اور وہ چیز جو دونوں ٹانگوں کے درمیان ہے (یعنی شرمگاہ)۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف تمیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18144]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (362/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22556، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7368»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18145
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَفِظَ مَا بَيْنَ فُقْمَيْهِ وَفَرْجِهِ ; دَخَلَ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ وَأَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ، وَفِي رِجَالِ أَحْمَدَ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَالظَّاهِرُ أَنَّ الرَّاوِيَ الَّذِي سَقَطَ عَنْهُ أَحْمَدُ: هُوَ سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے دونوں جبڑوں کے درمیان والی چیز (یعنی زبان) اور اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرے گا وہ جنت میں داخل ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، طبرانی اور ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں، أحمد کے رجال میں ایک ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، بظاہر یہ لگتا ہے کہ امام أحمد نے جس راوی کا نام ذکر نہیں کیا، وہ سلیمان بن یسار ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18145]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7275) اخرجه احمد فى المسند (398/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19065»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18146
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُحَدِّثُكَ ثِنْتَيْنِ مَنْ فَعَلَهُمَا دَخَلَ الْجَنَّةَ؟". قُلْنَا: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" يَحْفَظُ الرَّجُلُ مَا بَيْنَ فُقْمَيْهِ، وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ". قَالَ: فَرَجَعْتُ أَنَا وَصَاحِبِي فَقُلْنَا: وَاللَّهِ إِنَّ هَذَا لَشَدِيدٌ، كَيْفَ يَسْتَطِيعُ الْمَرْءُ أَنْ يَحْفَظَ مَا بَيْنَ فُقْمَيْهِ فَلَا يَتَكَلَّمُ إِلَّا بِخَيْرٍ؟ قَالَ: فَأَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ ذَكَرْتَ خَصْلَتَيْنِ شَدِيدَتَيْنِ، وَمَنْ يَسْتَطِيعُ أَنْ يَمْلِكَ لِسَانَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" فَسِتٌّ مَنْ فَعَلَهُنَّ دَخَلَ الْجَنَّةَ". قُلْنَا: وَمَا هُنَّ؟ قَالَ:" مَنْ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا يَزْنِي، وَلَا يَأْتِي بِبُهْتَانٍ يَفْتَرِيهِ". فَأَتَمَّ الْآيَةَ كُلَّهَا فَكَانَتْ هَذِهِ أَشَدَّ مِنَ الْأُولَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں دو ایسی چیزوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ کہ جو شخص انہیں کر لے گا وہ جنت میں داخل ہو گا، ہم نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اُس چیز کی حفاظت کرے، جو اس کے دونوں جبڑوں کے درمیان ہے (یعنی زبان) اور اُس کی جو اس کی دونوں ٹانگوں کے درمیان ہے (یعنی شرمگاہ)۔“ راوی کہتے ہیں: میں اور میرا ساتھی واپس آئے، ہم نے سوچا، اللہ کی قسم! یہ تو بہت مشکل ہے، آدمی اس بات کی کیسے استطاعت رکھتا ہے کہ وہ دونوں جبڑوں کے درمیان موجود چیز کی حفاظت کرے اور صرف بھلائی کے بارے میں کلام کرے، راوی کہتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے دو ایسے امور ذکر کئے ہیں، جو بہت مشکل ہیں یا رسول اللہ! کون اس بات کی استطاعت رکھتا ہے کہ وہ اپنی زبان پر ق ابورکھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چھ کام ایسے ہیں، جو شخص انہیں کر لے گا، وہ جنت میں داخل ہو گا، ہم نے دریافت کیا: وہ کون سے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص جو کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہرائے، وہ زنا نہ کرے، وہ جھوٹا الزام نہ لگائے۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد آپ نے اس آیت کو مکمل تلاوت کیا (راوی کہتے ہیں:) تو یہ حکم پہلے والے سے بھی زیادہ مشکل تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18146]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18147
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنَّا نَجْلِسُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ غِلْمَانٌ، فَلَمْ أَرَ رَجُلًا كَانَ أَطْوَلَ صَمْتًا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ إِذَا تَكَلَّمَ أَصْحَابُهُ فَأَكْثَرُوا الْكَلَامَ تَبَسَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ زَكَرِيَّا الْعِجْلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابومالک اشجعی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے رہتے تھے، ہم سب نوجوان تھے میں نے ایسا کوئی فرد نہیں دیکھا جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خاموش رہتا ہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب گفتگو کرتے ہوئے جب زیادہ گفتگو کرتے تھے تو آپ مسکرا دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ذکریا عجلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18147]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8198)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8198، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 118»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18148
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ هُشَامٍ أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَخْبِرْنِي بِأَمْرٍ أَعْتَصِمُ بِهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" امْلِكْ هَذَا". وَأَشَارَ إِلَى لِسَانِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَأَحَدُهُمَا جَيِّدٌ.
سیدنا حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: آپ مجھے کسی ایسی چیز کے بارے میں بتائیے جسے میں مضبوطی سے تھام لوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس پر ق ابورکھو! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان کی طرف اشارہ کر کے (یہ بات ارشاد فرمائی)۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18148]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1936) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3349)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18149
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ ذَاتَ يَوْمٍ فَسَارَ عَلَى رَاحِلَتِهِ وَأَصْحَابِهِ مَعَهُمْ لَمْ يَتَقَدَّمْ مِنْهُمْ أَحَدٌ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَسْأَلُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَ يَوْمَنَا قَبْلَ يَوْمِكَ، أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ شَيْءٌ وَلَا يُرِينَا اللَّهُ ذَلِكَ، أَيُّ الْأَعْمَالِ نَعْمَلُهَا بَعْدَكَ؟ فَصَمَتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ". قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" نِعْمَ الشَّيْءُ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَعَادَ بِالنَّاسِ أَمْلَكُ مِنْ ذَلِكَ". قَالَ: الصِّيَامُ وَالصَّدَقَةُ؟ قَالَ:" نِعْمَ الشَّيْءُ الصِّيَامُ وَالصَّدَقَةُ، وَعَادَ بِالنَّاسِ أَمْلَكُ مِنْ ذَلِكَ". فَذَكَرَ مُعَاذٌ كُلَّ خَيْرٍ يَعْلَمُهُ، كُلُّ ذَلِكَ يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَعَادَ بِالنَّاسِ أَمْلَكُ مِنْ ذَلِكَ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَادَ بِالنَّاسِ أَمْلَكُ مِنْ ذَلِكَ، فَأَشَارَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى فِيهِ قَالَ:" الصَّمْتُ إِلَّا مِنْ خَيْرٍ". قَالَ: وَهَلْ نُؤَاخَذُ بِمَا تَكَلَّمَتْ أَلْسِنَتُنَا؟! فَضَرَبَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى فَخِذِ مُعَاذٍ ثُمَّ قَالَ:" ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ!" وَمَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقُولَ" وَهَلْ يَكُبُّ النَّاسَ عَلَى مَنَاخِرِهِمْ فِي جَهَنَّمَ إِلَّا مَا نَطَقَتْ بِهِ أَلْسِنَتُهُمْ؟! فَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ عَنْ شَرٍّ، قُولُوا خَيْرًا تَغْنَمُوا، وَاسْكُتُوا عَنْ شَرٍّ تَسْلَمُوا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ الْجَنْبِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ اپنی سواری پر چلتے ہوئے جا رہے تھے، آپ کے ہمراہ آپ کے اصحاب تھے، ان میں سے کوئی ایک بھی آپ سے آگے نہیں ہوتا تھا، سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمارا (مرنے کا مخصوص) دن، آپ کے دن سے پہلے کر دے، لیکن اگر کچھ ہو گیا، ویسے اللہ تعالیٰ ہمیں وہ دن نہ دکھائے، تو آپ کے بعد ہم کون سے اعمال پر عمل پیرا ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، پھر آپ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا اچھی چیز ہے، لیکن تم لوگوں کے ساتھ وہ رویہ رکھو جس کا (آدمی) اس سے زیادہ مالک ہوتا ہے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: روزہ رکھنا اور صدقہ کرنا؟ آپ نے فرمایا: روزہ رکھنا اور صدقہ کرنا بھی اچھی چیز ہے لیکن تم لوگوں کے ساتھ وہ رویہ رکھو جس کا (آدمی) اس سے زیادہ مالک ہوتا ہے (راوی بیان کرتے ہیں:) سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے ہر اس بھلائی کا ذکر کیا جس کا وہ علم رکھتے تھے اور ہر مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہی فرماتے رہے: تم لوگوں کے ساتھ وہ رویہ رکھو جس کا (آدمی) اس سے زیادہ مالک ہوتا ہے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: تم لوگوں کے ساتھ وہ رویہ رکھو جس کا (آدمی) اس سے زیادہ مالک ہوتا ہے (اس سے مراد کیا ہے؟) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے منہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: خاموش رہنا، البتہ بھلائی (کے بارے میں بات کرنے) کا حکم مختلف ہے۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ہماری زبانیں جو کلام کرتی ہیں، کیا ان کے حوالے سے ہمارا مواخذہ کیا جائے گا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے زانوں پر ہاتھ مارا اور پھر یہ ارشاد فرمایا: ”تمہاری ماں تمہیں روئے۔“ اور جو بھی اللہ کو منظور تھا وہ آپ نے فرمایا، اور پھر یہ فرمایا: ”لوگوں کو جہنم میں اُن کے نتھنوں کے بل اوندھا کر کے صرف اس وجہ سے ڈالا جائے گا، جو اُن کی زبانوں نے گفتگو کی ہو گی، جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ بھلائی کی بات کرے یا برائی کے حوالے سے خاموش رہے، تم لوگ بھلائی کی بات کرو، تم غنیمت حاصل کرو گے اور برائی کے حوالے سے خاموش رہو، تم سلامت رہو گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عمرو بن مالک جنبی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18149]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18150
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، وَيَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَلْيَسَعْهُ بَيْتُهُ، وَلْيَبْكِ عَلَى خَطِيئَتِهِ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، وَيَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا لِيَغْنَمَ، أَوْ لِيَسْكُتْ عَنْ شَرٍّ فَيَسْلَمَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اور اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں، تو اس کا گھر اس کے لئے گنجائش والا ہونا چاہیے (یعنی اُس کو زیادہ تر اپنے گھر میں رہنا چاہیے) اور اُسے اپنے گناہوں پر رونا چاہیے اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اور اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں اُسے بھلائی کی بات کرنی چاہیے تاکہ وہ غنیمت حاصل کرے، یا برائی کے حوالے سے خاموش رہنا چاہیے تاکہ وہ سلامت رہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18150]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7706)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7706»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں