🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

13. بَابُ طَيِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرَضِينَ، وَتَبْدِيلِ الْأَرْضِ بِغَيْرِهَا .
آسمانوں اور زمینوں کا لپیٹ دیا جانا اور زمین کی حالت کا تبدیل ہو جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18365
عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: كِلْتَا يَدَيِ اللَّهِ يَمِينَانِ، فَيَطْوِي السَّمَاوَاتِ فَيَأْخُذُهُنَّ بِيَدِهِ، ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا الْمَلِكُ، أَيْنَ الْجَبَّارُونَ؟ أَيْنَ الْمُتَكَبِّرُونَ؟ قَالَ: ثُمَّ يَأْخُذُ الْأَرَضِينَ بِيَدِهِ الْأُخْرَى ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا الْمَلِكُ، أَيْنَ الْجَبَّارُونَ؟ أَيْنَ الْمُتَكَبِّرُونَ؟ قَالَ عُمَرُ بْنُ حَمْزَةَ: فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ سَالِمٌ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَطْوِي اللَّهُ السَّمَاوَاتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ثُمَّ يَأْخُذُهُنَّ بِيَدِهِ الْيُمْنَى، أَنَا الْمَلِكُ، أَيْنَ الْجَبَّارُونَ؟ أَيْنَ الْمُتَكَبِّرُونَ؟ ثُمَّ يَطْوِي الْأَرَضِينَ، ثُمَّ يَأْخُذُهُنَّ بِشِمَالِهِ، ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا الْمَلِكُ، أَيْنَ الْجَبَّارُونَ؟ أَيْنَ الْمُتَكَبِّرُونَ؟". قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ عَنْ هَذَا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَسَنِ بْنِ حَمَّادٍ سَجَّادَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
عکرمہ بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں، وہ آسمانوں کو لپیٹ کر اپنے ایک ہاتھ میں پکڑے گا اور پھر یہ فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں، خود کو زبردست سمجھنے والے لوگ کہاں ہیں؟ تکبر کرنے والے لوگ کہاں ہیں؟ وہ کہتے ہیں: پھر وہ تمام زمینوں کو اپنے دوسرے ہاتھ میں پکڑے گا اور یہ فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں، خود کو زبردست سمجھنے والے لوگ کہاں ہیں؟ تکبر کرنے والے لوگ کہاں ہیں؟ عمر بن حمزہ کہتے ہیں: میں نے
یہ روایت سالم بن عبداللہ کو سنائی تو سالم نے بتایا: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ہمیں یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ آسمانوں کو لپیٹے گا اور انہیں دائیں ہاتھ میں لے گا اور فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں، خود کو زبردست سمجھنے والے لوگ کہاں ہیں؟ تکبر کرنے والے لوگ کہاں ہیں؟ پھر وہ تمام زمینوں کو لپیٹ کر انہیں بائیں ہاتھ کے ذریعے پکڑ کر پھر یہ فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں، خود کو زبردست سمجھنے والے لوگ کہاں ہیں؟ تکبر کرنے والے لوگ کہاں ہیں؟“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی نقل کردہ حدیث ”صحیح“ میں اس کی بہ نسبت اختصار کے ساتھ منقول ہے، یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسن بن حماد سجادہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18365]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5558)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 4732»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18366
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِ اللَّهِ: يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ قَالَ:" أَرْضٌ بَيْضَاءُ، لَمْ يُسْفَكْ عَلَيْهَا دَمٌ، وَلَمْ يُعْمَلْ عَلَيْهَا خَطِيئَةٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جس دن زمین کو دوسری زمین میں تبدیل کر دیا جائے گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے: ”وہ ایک سفید زمین ہو گی، جس پر خون نہیں بہایا گیا ہو گا اور جس پر کسی گناہ کا ارتکاب نہیں کیا گیا ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جریر بن ایوب ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18366]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3431)، أخرجه مسند البزار برقم: 1859، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8741، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9001، 10323، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7163»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں