🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّفَاعَةِ .
شفاعت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18496
وَعَنْ أَبِي كَعْبٍ صَاحِبِ الْحَرِيرِ قَالَ: سَأَلْتُ النَّضْرَ بْنَ أَنَسٍ فَقُلْتُ: حَدِّثْنِي بِحَدِيثٍ يَنْفَعُنِي اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - بِهِ، فَقَالَ: نَعَمْ. أُحَدِّثُكَ بِحَدِيثٍ كُتِبَ إِلَيْنَا بِهِ مِنَ الْمَدِينَةِ، فَقَالَ أَنَسٌ: احْفَظُوا هَذَا فَإِنَّهُ مِنْ كَنْزِ الْحَدِيثِ. قَالَ: غَزَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَارَ ذَلِكَ الْيَوْمَ إِلَى اللَّيْلِ، فَلَمَّا كَانَ اللَّيْلُ نَزَلَ وَعَسْكَرَ النَّاسُ حَوْلَهُ، وَنَامَ هُوَ وَأَبُو طَلْحَةَ زَوْجُ أُمِّ سُلَيْمٍ، وَفُلَانٌ وَفُلَانٌ أَرْبَعَةٌ، فَتَوَسَّدَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَ رَاحِلَتِهِ ثُمَّ نَامَ، وَنَامَ الْأَرْبَعَةُ إِلَى جَنْبِهِ، فَلَمَّا ذَهَبَ عَتَمَةٌ مِنَ اللَّيْلِ رَفَعُوا رُءُوسَهُمْ فَلَمْ يَجِدُوا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ رَاحِلَتِهِ، فَذَهَبُوا يَلْتَمِسُونَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَقُوهُ مُقْبِلًا، فَقَالُوا: جَعَلَنَا اللَّهُ فِدَاكَ! أَيْنَ كُنْتَ، فَإِنَّا قَدْ فَزِعْنَا لَكَ إِذْ لَمْ نَرَكَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُنْتُ نَائِمًا حَيْثُ رَأَيْتُمْ، فَسَمِعْتُ فِي نَوْمِي دَوِيًّا كَدَوِيِّ الرَّحَا - أَوْ هَزِيزِ الرَّحَا - فَفَزِعْتُ فِي مَنَامِي، فَوَثَبْتُ فَمَضَيْتُ فَاسْتَقْبَلَنِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ اللَّهَ بَعَثَنِي إِلَيْكَ السَّاعَةَ لِأُخَيِّرَكَ: إِمَّا أَنْ يَدْخُلَ نِصْفُ أُمَّتِكَ الْجَنَّةَ، وَإِمَّا الشَّفَاعَةُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَاخْتَرْتُ الشَّفَاعَةَ لِأُمَّتِي". فَقَالَ النَّفَرُ الْأَرْبَعَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْعَلْنَا مِمَّنْ تَشْفَعُ لَهُمْ، فَقَالَ:" وَجَبَتْ لَكُمْ". ثُمَّ أَقْبَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالنَّفَرُ الْأَرْبَعَةُ حَتَّى اسْتَقْبَلَهُ عَشَرَةٌ، فَقَالُوا: أَيْنَ نَبِيُّنَا نَبِيُّ الرَّحْمَةِ؟ قَالَ: فَحَدَّثَهُمْ بِالَّذِي حَدَّثَ الْقَوْمَ، فَقَالُوا: - جَعَلَنَا اللَّهُ فِدَاءَكَ - اجْعَلْنَا مِمَّنْ تَشْفَعُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَقَالَ:" وَجَبَتْ لَكُمْ". فَجَاءُوا جَمِيعًا إِلَى عُظْمِ النَّاسِ، فَنَادَوْا فِي النَّاسِ: هَذَا نَبِيُّنَا نَبِيُّ الرَّحْمَةِ، فَحَدَّثَهُمْ بِالَّذِي حَدَّثَ الْقَوْمَ، فَنَادَوْا بِأَجْمَعِهِمْ: - جَعَلَنَا اللَّهُ فِدَاءَكَ - جَعَلَنَا اللَّهُ مِمَّنْ تَشْفَعُ لَهُمْ، فَنَادَى ثَلَاثًا:" إِنِّي أُشْهِدُ اللَّهَ، وَأُشْهِدُ مَنْ سَمِعَ: أَنَّ شَفَاعَتِي لِمَنْ يَمُوتُ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - شَيْئًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ قُرَّةَ بْنِ حَبِيبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابوکعب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے نصر سے کہا: آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ مجھے نفع عطا کرے تو انہوں نے فرمایا: ٹھیک ہے میں تمہیں ایسی حدیث بیان کرتا ہوں جو انہوں نے مدینہ منورہ سے ہماری طرف لکھ کے بھیجی تھی، سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کو محفوظ کر لینا کیونکہ یہ حدیث کے خزانوں میں سے ہے انہوں نے بتایا: ”ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک غزوہ میں شرکت کی، آپ دن بھر سفر کرتے رہے یہاں تک کہ رات ہو گئی جب رات ہو گئی تو آپ نے پڑاؤ کیا لوگوں نے آپ کے اردگرد پڑاؤ کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ جو سیده ام سلیم رضی اللہ عنہا کے شوہر ہیں، اور فلاں اور فلاں یہ چار افراد تھے، یہ سو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری کے بازو کا تکیہ بنا لیا اور آپ سو گئے، باقی چار افراد بھی آپ کے اردگرد سو گئے، جب رات کا ایک حصہ گزر گیا اور ان لوگوں نے اپنا سر اٹھایا تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا (یہ حضرات آپ کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے) یہاں تک کہ ان کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سامنا ہوا، جو سامنے سے تشریف لا رہے تھے ان حضرات نے کہا: اللہ تعالیٰ ہمیں آپ پر فدا کرے آپ کہاں تھے؟ ہم نے جب آپ کو نہیں دیکھا تو ہم آپ کے حوالے سے پریشان ہو گئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں سو گیا تھا، جیسا کہ تم نے دیکھا تھا، نیند میں، میں نے ایک آواز سنی جو چکی کی بھنبھناہٹ کی مانند تھی (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) چکی چلنے کی آواز کی مانند تھی، میں گھبرا کر نیند سے بیدار ہو گیا، میں اُٹھا اور چل پڑا جبرائیل میرے سامنے آئے اور انہوں نے یہ کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! بے شک اللہ تعالیٰ نے ابھی مجھے آپ کی طرف بھیجا ہے تاکہ میں آپ کو اختیار دوں تو آپ (دو میں سے کوئی ایک صورت) اختیار کر لیں، یا تو یہ ہے کہ آپ کی امت کا نصف حصہ جنت میں داخل ہو جائے یا پھر قیامت کے دن شفاعت ہو (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تو میں نے اپنی امت کے لئے شفاعت کو اختیار کر لیا۔“ ان چاروں افراد نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ ہمیں بھی ان میں شامل کریں، جن کی آپ شفاعت کریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہارے لئے واجب ہو گئی۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور وہ چاروں افراد واپس آئے تو ان کا سامنا دس افراد سے ہوا، انہوں نے دریافت کیا: ہمارے نبی، جو نبی رحمت ہیں، وہ کہاں تھے؟ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو بھی وہی بات بتائی جو پہلے دوسرے لوگوں کو بتا چکے تھے تو ان لوگوں نے بھی یہی عرض کی: اللہ تعالیٰ ہمیں آپ پر فدا کرے، آپ ہمیں بھی ان میں شامل کریں جن کی آپ قیامت کے دن شفاعت کریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہارے لئے واجب ہو گئی، پھر یہ سب حضرات باقی دیگر لوگوں کے پاس آ گئے، ان لوگوں نے باقی لوگوں میں یہ اعلان کیا کہ یہ ہمارے نبی، جو نبی رحمت ہیں، اس کے بعد انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے بارے میں باقی لوگوں کو بھی بتایا تو ان سب نے بلند آواز میں پکار کر کہا: اللہ تعالیٰ ہمیں آپ پر فدا کرے، آپ ہمیں بھی ان میں شامل کریں، جن کی آپ قیامت کے دن شفاعت کریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ بلند آواز میں پکار کر یہ فرمایا: ”میں اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا کر اور جو سن رہا ہے، اُسے بھی گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں: کہ میری شفاعت ہر اس شخص کو نصیب ہو گی، جو ایسی حالت میں مرے گا کہ وہ کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن قرہ بن حبیب ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18496]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1417)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1417»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18497
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عُقَيْلٍ قَالَ: انْطَلَقْتُ فِي وَفْدٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَيْنَاهُ فَأَنَخْنَا بِالْبَابِ، وَمَا فِي النَّاسِ أَبْغَضُ إِلَيْنَا مِنْ رَجُلٍ نَلِجُ عَلَيْهِ، فَمَا خَرَجْنَا حَتَّى مَا كَانَ فِي النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْنَا مِنْ رَجُلٍ دَخَلْنَا عَلَيْهِ، فَقَالَ قَائِلٌ مِنَّا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا سَأَلْتَ رَبَّكَ مُلْكًا كَمُلْكِ سُلَيْمَانَ؟ قَالَ: فَضَحِكَ ثُمَّ قَالَ:" فَلَعَلَّ لِصَاحِبِكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَفْضَلُ مِنْ مُلْكِ سُلَيْمَانَ، إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَبْعَثْ نَبِيًّا إِلَّا أَعْطَاهُ دَعْوَةً، مِنْهُمْ مَنِ اتَّخَذَ بِهَا دُنْيَاهُ فَأُعْطِيَهَا، وَمِنْهُمْ مَنْ دَعَا بِهَا عَلَى قَوْمِهِ إِذْ عَصَوْهُ فَأُهْلِكُوا بِهَا، وَإِنَّ اللَّهَ أَعْطَانِي دَعْوَةً فَاخْتَبَأْتُهَا عِنْدَ رَبِّي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابوعقیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک وفد کے ہمراہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، ہم آپ کے پاس آئے، ہم نے آپ کے دروازے پر سواریاں باندھیں، اس وقت میرے نزدیک آپ سب سے ناپسندیدہ فرد تھے، جب میں آپ کے پاس جانے لگا تھا، لیکن جب ہم آپ کے پاس سے اٹھے تو آپ ہمارے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ فرد تھے، ہم میں سے کسی نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اپنے پروردگار سے ایسی بادشاہی کیوں نہیں مانگتے جس طرح سیدنا سلیمان علیہ السلام کی بادشاہی تھی، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”ہو سکتا ہے تمہارے آقا کے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں وہ چیز ہو جو سیدنا سلیمان علیہ السلام کی بادشاہی سے زیادہ فضیلت رکھتی ہو، اللہ تعالیٰ نے جس بھی نبی کو مبعوث کیا اُسے ایک مخصوص دعا کا اختیار دیا، ان انبیاء میں سے کسی نے اس مخصوص دعا کے ذریعے کوئی دنیاوی نتیجہ حاصل کرنا چاہا تو وہ انہیں دے دیا گیا، اُن میں سے کسی نے اس مخصوص دعا کو اپنی قوم کے خلاف استعمال کیا جب اس قوم نے ان کی نافرمانی کی تھی، تو اس دعا کی وجہ سے انھیں ہلاکت کا شکار کر دیا گیا، اللہ تعالیٰ نے مجھے بھی ایک مخصوص دعا کا اختیار دیا تو میں نے وہ قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لیے اپنے پروردگار کے پاس سنبھال کے رکھوا دی۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18497]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3459)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18498
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ نَبِيٍّ قَدْ أُعْطِيَ عَطِيَّةً فَتَنَجَّزَهَا، وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ عَطِيَّتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ لِكَثْرَةِ طُرُقِهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نبی کو ایک (ایک مخصوص دعا کے طور پر) مخصوص عطیہ دیا گیا اور ہر نبی نے اس دعا کے نتیجے کو اختیار کر لیا، البتہ میں نے اپنے مخصوص عطیہ کو اپنی امت کی شفاعت کے لیے سنبھال کے رکھ لیا۔“
یہ روایت امام بزاز، امام ابویعلیٰ اور امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے کیونکہ اس کے طریق بکثرت ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18498]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3458)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10764»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18499
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ أَحَدٌ قَبْلِي: جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُورًا وَمَسْجِدًا، وَأُحِلَّتْ لِي الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِنَبِيٍّ كَانَ قَبْلِي، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ عَلَى عَدُوِّي، وَبُعِثْتُ إِلَى كُلِّ أَحْمَرَ وَأَسْوَدَ، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ وَهِيَ نَائِلَةٌ مِنْ أُمَّتِي مَنْ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مُجَاهِدًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي ذَرٍّ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے پانچ چیزیں عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو عطا نہیں کی گئی ہیں، میرے لیے روئے زمین کو طہارت کے حصول کا ذریعہ اور نماز ادا کرنے کی جگہ قرار دے دیا گیا، میرے لیے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا جو مجھ سے پہلے کسی نبی کے لیے حلال نہیں ہوا، میرے دشمن کے خلاف ایک ماہ کی مسافت سے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی۔“ مجھے ہر سرخ فام اور سیاہ فام (یعنی تمام بنی نوع انسان) کی طرف مبعوث کیا گیا اور مجھے شفاعت عطا کی گئی اور وہ میری امت کے ہر اُس فرد کو نصیب ہو گی جو ایسی حالت میں مرے گا کہ وہ کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک قرار نہ دیتا ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا یہ حصہ نقل کیا ہے: ”میرے لیے تمام روئے زمین کو طہارت کے حصول کا ذریعہ اور نماز ادا کرنے کی جگہ بنا دیا گیا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یہ ہے کہ مجاہد نامی راوی نے ”سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18499]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3461)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18500
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُعْطِيْتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ نَبِيٌّ قَبْلِي، بُعِثْتُ إِلَى الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ، وَكَانَ مَنْ قَبْلِي يُبْعَثُ إِلَى قَوْمِهِ، وَجُعِلَتْ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا، وَنُصِرْتُ بِالْرُعْبِ أَمَامِي مَسِيرَةَ شَهْرٍ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ قَبْلِي، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ فَأَخَّرْتَهَا لِأُمَّتِي فِهِيَ نَائِلَةٌ مَنْ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ حَسَنَيْنِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي التَّيَمُّمِ، وَطُرُقٌ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ فِي عُمُومِ بَعْثَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے پانچ چیزیں عطا کی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئی ہیں، مجھے سرخ فام اور سیاہ فام (یعنی تمام بنی نوع انسان) کی طرف مبعوث کیا گیا، مجھ سے پہلے کے (انبیاء) کو ان کی مخصوص قوم کی طرف مبعوث کیا جاتا تھا، میرے لیے روئے زمین کو نماز ادا کرنے کی جگہ اور طہارت کے حصول کا ذریعہ قرار دیا گیا اور ایک ماہ کی مسافت سے میرے سامنے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، میرے لیے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا جو مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہیں ہوا اور مجھے شفاعت عطا کی گئی، جسے میں نے اپنی امت کے لیے مؤخر کر دیا تو وہ ہر اس شخص کو نصیب ہو گی جو کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک قرار نہ دیتا ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے دو حسن اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس حدیث کے مختلف طرق تیمم کے متعلق باب میں گزر چکے ہیں اور کچھ طرق نبوت کی علامات سے متعلق کتاب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی عمومیت سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18500]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3460)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 2467، وأخرجه مسند البزار برقم: 4077، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3640»

الحكم على الحديث:
إسناداہ حسنان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18501
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُ مَا تَعْمَلُ أُمَّتِي بَعْدِي، فَاخْتَرْتُ لَهُمُ الشَّفَاعَةَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے دیکھا کہ میرے بعد میری امت کیا عمل کرے گی (یا میری امت جو عمل کرے گی) تو میں نے قیامت کے دن ان کے لئے شفاعت کو اختیار کر لیا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس روایت کے مختلف طرق کتاب الفتن میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18501]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6949)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6437/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں