🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

11. بَابٌ فِي أَكْثَرِ أَهْلِ النَّارِ .
اہل جہنم کی اکثریت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18625
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْفُسَّاقَ أَهْلُ النَّارِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنِ الْفُسَّاقُ؟ قَالَ:" النِّسَاءُ". قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوَلَيْسَ أُمَّهَاتُنَا وَنِسَاؤُنَا وَأَزْوَاجُنَا وَبَنَاتُنَا؟ قَالَ:" بَلَى. وَلَكِنَّهُنَّ إِذَا أُعْطِينَ لَمْ يَشْكُرْنَ، وَإِذَا ابْتُلِينَ لَمْ يَصْبِرْنَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي رَاشِدٍ الْخَيْرَانِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبدالرحمان بن شبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”فساق، اہل جہنم ہیں، لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! فساق کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عورتیں، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وہ ہماری مائیں، ہماری بہنیں، ہماری بیویاں اور ہماری بیٹیاں نہیں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! لیکن جب انہیں کچھ دیا جائے تو وہ شکرگزار نہیں ہوتی ہیں، اور جب انہیں آزمائش میں مبتلا کیا جائے تو وہ صبر نہیں کرتی ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوراشد خبرانی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18625]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (428/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27562، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19444، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2827، 8823»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18626
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النِّسَاءَ بِالصَّدَقَةِ، وَحَثَّهُنَّ عَلَيْهَا، وَقَالَ:" تَصَدَّقْنَ فَإِنَّكُنَّ أَكْثَرُ أَهْلِ النَّارِ". فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ: لِمَ ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟! قَالَ:" لِأَنَّكُنَّ تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ، وَتُسَوِّفْنَ الْخَيْرَ، وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کو صدقہ کرنے کا حکم دیا اور انہیں اس حوالے سے ترغیب دی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم خواتین صدقہ کرو! کیونکہ اہل جہنم میں اکثریت تمہاری ہے، اُن میں سے ایک خاتون نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! وہ کیوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیونکہ تم (خواتین) بکثرت لعنت کرتی ہو اور بھلائی کے بارے میں ٹال مٹول کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18626]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1178)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1178، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7478»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں