الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ مَنْ دَخَلَ النَّارَ مَتَى يَخْرُجُ .
جو جہنم میں داخل ہو گا وہ کب نکلے گا؟
حدیث نمبر: 18632
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" وَاللَّهِ لَا يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ أَحَدٌ حَتَّى يَمْكُثَ فِيهَا أَحْقَابًا". قَالَ:" وَالْحِقْبُ بِضْعٌ وَثَمَانُونَ سَنَةً، كُلُّ سَنَةٍ ثَلَاثُمِائَةٍ وَسِتُّونَ يَوْمًا مِمَّا تَعُدُّونَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَشَّابُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ کی قسم! کوئی شخص جہنم میں سے اُس وقت تک نہیں نکلے گا جب تک وہ اُس میں ”احقاب“ تک نہیں ٹھہرا رہے گا، آپ نے فرمایا: ایک ”حقب“ اَسّی سے کچھ زیادہ سال کا ہوتا ہے، جن میں سے ہر ایک سال، تین سو ساٹھ دن کا ہو گا، جو تمہارے شمار کے حساب سے ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن مسلم خشاب ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18632]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن مسلم خشاب ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18632]
تخریج الحدیث: «اخرجه المزار فى المسند (3503)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً