🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. بَابٌ فِي بِنَاءِ الْجَنَّةِ وَصِفَتِهَا .
جنت کی تعمیر اور اس کی صفت کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18637
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْجَنَّةُ لَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ وَلَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَمِلَاطُهَا الْمِسْكُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں ایک اینٹ سونے کی ہے اور ایک اینٹ چاندی کی ہے اس کا (یعنی اینٹوں کو جوڑنے کے لیے استعمال ہونے والا) گارا، مشک کا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18637]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3509)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2553»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18638
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَمَّا خَلَقَ اللَّهُ جَنَّةَ عَدْنٍ خَلَقَ فِيهَا مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ، وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ، ثُمَّ قَالَ لَهَا: تَكَلَّمِي. فَقَالَتْ:" قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب اللہ تعالیٰ نے جنت عدن کو پیدا کیا تو اس نے اس جنت میں ایسی چیزیں پیدا کیں، جو کسی آنکھ نے دیکھی نہیں ہیں، کسی کان نے سنی نہیں ہیں اور کسی انسان کے دل میں ان کا خیال بھی نہیں آیا، پھر اللہ تعالیٰ نے اُس جنت سے فرمایا: تم کلام کرو! تو اس نے کہا: تحقیق مومنین کامیاب ہو گئے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18638]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11439)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11439، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 742»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18639
وَفِي رِوَايَةٍ:" خَلَقَ اللَّهُ جَنَّةَ عَدْنٍ [ بِيَدِهِ ] ، وَدَلَّى فِيهَا ثِمَارَهَا، وَشَقَّ فِيهَا أَنْهَارَهَا، ثُمَّ نَظَرَ فِيهَا، فَقَالَ لَهَا: تَكَلَّمِي. فَقَالَتْ: قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ فَقَالَ: وَعِزَّتِي، لَا يُجَاوِرُنِي فِيكِ بَخِيلٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْأَوْسَطِ جَيِّدٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے جنت عدن کو اپنے دست مبارک سے پیدا کیا اور اس میں اُس کے پھل لٹکا دیے، اور اس میں اس کی نہریں بہا دیں، پھر اللہ تعالیٰ نے اس جنت کی طرف دیکھا اور اس سے فرمایا: تم کلام کرو! تو اس نے کہا: تحقیق مومنین کامیاب ہو گئے۔“ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میری عزت کی قسم ہے، کوئی بخیل تمہارے اندر میرا پڑوسی نہیں بنے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور طبرانی کی معجم اوسط میں دو اسناد میں سے ایک سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18639]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (5648) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12723)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں