الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابٌ فِي ثِيَابِ الْجَنَّةِ .
جنت کے کپڑوں کا بیان
حدیث نمبر: 18735
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: ثِيَابُنَا فِي الْجَنَّةِ نَنْسِجُهَا بِأَيْدِينَا، فَضَحِكَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: لِمَ تَضْحَكُونَ مِنَّا؟! جَافٍ يَسْأَلُ عَالِمًا فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَدَقْتَ يَا أَعْرَابِيُّ، وَلَكِنَّهَا ثَمَرَاتٌ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: مِمَّ تَضْحَكُونَ؟ مِنْ جَاهِلٍ يَسْأَلُ عَالِمًا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا وَلَكِنَّهَا تُخْلَقُ خَلْقًا، أَوْ تَنْشَقُّ عَنْهَا ثِمَارُ أَهْلِ الْجَنَّةِ". وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِمَّ تَضْحَكُونَ؟ مِنْ جَاهِلٍ يَسْأَلُ عَالِمًا؟ لَا يَا أَعْرَابِيُّ، وَلَكِنَّهَا تَنْشَقُّ عَنْهَا ثِمَارُ الْجَنَّةِ". وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيِّ، رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے کہا: جنت میں ہم اپنے کپڑے اپنے ہاتھوں کے ذریعے تیار کریں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب اس بات پر ہنس پڑے، اس دیہاتی نے کہا: آپ لوگ کس بات پر ہنس رہے ہیں؟ جبکہ ایک ناواقف شخص، ایک عالم سے سوال کر رہا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے دیہاتی! تم نے ٹھیک کہا: ہے، لیکن وہ ثمرات ہیں (شاید یہ مراد ہے کہ جنت میں کپڑے درختوں کے ساتھ لگے ہوئے ہوں گے)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”دیہاتی نے کہا: آپ لوگ کس بات پر ہنس رہے ہیں؟ ایک جاہل کے عالم سے سوال کرنے پر؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! بلکہ وہ مخصوص طریقے سے پیدا ہوں گے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اُن سے اہل جنت کے پھل نکلیں گے۔“ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں بھی نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ کس بات پہ ہنس رہے ہو؟ ایک جاہل کے عالم سے سوال کرنے پر؟ جی نہیں! اے اعرابی! بلکہ جنت کے پھل ان میں سے نکلیں گے۔“ امام ابویعلیٰ اور طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف مجالد بن سعید کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18735]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند 35201 اخرجه ابو يعلى فى المسند (2046)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2234، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 104، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4607، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7870»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18736
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: وَقَامَ آخَرُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنَا عَنْ ثِيَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، أَخَلْقٌ يُخْلَقُ أَمْ نَسْجٌ يُنْسَجُ؟ فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِمَّ تَضْحَكُونَ؟ مِنْ جَاهِلٍ يَسْأَلُ عَالِمًا أَيْنَ السَّائِلُ؟؟". قَالَ:" أَنَا ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ". قَالَ:" تَنْشَقُّ عَنْهَا ثِمَارُ الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک اور صاحب کھڑے ہوئے اور بولے: یا رسول اللہ! آپ ہمیں اہل جنت کے کپڑوں کے بارے میں بتائیے، کیا یہ بنائے جا چکے ہیں؟ یا یہ بنے جائیں گے؟ تو حاضرین میں سے کچھ لوگ ہنس پڑے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ کس بات پر ہنسے ہو؟ ایک جاہل کے عالم سے سوال کرنے پر؟ سوال کرنے والا شخص کہاں ہے؟ اس نے کہا: میں یہاں ہوں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت کے پھل ان میں سے نکلیں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18736]
یہ روایت امام بزار نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18736]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3521) اخرجه احمد فى المسند (203/2)، أخرجه مسند البزار برقم: 2434، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6108»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح