🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

715. إذا قال العبد: لا إله إلا الله والله أكبر قال ....
جب بندہ کہتا ہے: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 713
«إذا قال العبد: لا إله إلا الله والله أكبر قال الله: صدق عبدي لا إله إلا أنا وأنا أكبر، فإذا قال: لا إله إلا الله وحده قال: صدق عبدي لا إله إلا أنا وحدي فإذا قال: لا إله إلا الله لا شريك له قال: صدق عبدي لا إله إلا أنا ولا شريك لي، فإذا قال: لا إله إلا الله له الملك وله الحمد قال: صدق عبدي لا إله إلا أنا لي الملك ولي الحمد، فإذا قال: لا إله إلا الله ولا حول ولا قوة إلا بالله قال: صدق عبدي لا إله إلا أنا ولا حول ولا قوة إلا بي من رزقهن عند موته لم تمسه النار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ» (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے) تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میں سب سے بڑا ہوں۔ پھر جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ» تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں، میں اکیلا ہوں۔ پھر جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میرا کوئی شریک نہیں۔ پھر جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ» تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں، بادشاہی میری ہی ہے اور تمام تعریفیں میرے لیے ہی ہیں۔ پھر جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف میری ہی توفیق سے ہے۔ جس شخص کو اس کی موت کے وقت ان کلمات (کو پڑھنے) کی نصیب ہو گئی، اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- أَدْ/حدیث: 713]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت ن هـ حب ك] عن أبي هريرة وأبي سعيد. الصحيحة 1390: ع، عبد بن حميد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں