الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4520. كل أمتي معافى إلا المجاهرين وإن من الجهار أن يعمل ....
میری ساری امت معاف کر دی جائے گی سوائے کھلم ....
حدیث نمبر: 4512
«كل أمتي معافى إلا المجاهرين وإن من الجهار أن يعمل الرجل بالليل عملا ثم يصبح وقد ستره الله تعالى فيقول: عملت البارحة كذا وكذا وقد بات يستره ربه ويصبح يكشف ستر الله عنه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میری ساری امت معاف کر دی جائے گی سوائے کھلم کھلا گناہ کرنے والوں کے، اور کھلم کھلا گناہ کرنے میں سے یہ بھی ہے کہ آدمی رات کو کوئی عمل (گناہ) کرے، پھر صبح کو اٹھے جبکہ اللہ تعالیٰ نے اس پر پردہ ڈال رکھا ہو، تو وہ کہے: میں نے رات کو ایسا ایسا کیا۔ حالانکہ اس نے رات اس حال میں گزاری کہ اس کے رب نے اس پر پردہ ڈالے رکھا، اور وہ صبح کرتے ہی اللہ کا ڈالا ہوا پردہ خود اتار دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حَرْفُ الْكَافِ/حدیث: 4512]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 832، نحوه، الروض 2/408.»
قال الشيخ الألباني: صحيح