الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الطب کتاب: طب کے متعلق احکام و مسائل 31. بَابُ: الذُّبَابِ يَقَعُ فِي الإِنَاءِ باب: برتن میں مکھی گر جائے تو کیا کرے؟
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکھی کے ایک پر میں زہر اور دوسرے میں شفاء ہے، اگر وہ کھانے میں گر جائے تو اسے اس میں پوری طرح ڈبو دو، اس لیے کہ وہ زہر والا پر آگے رکھتی ہے (اور وہی کھانے میں ڈالتی ہے) اور شفاء والا پیچھے رکھتی ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الفرع والعتیرة 10 (4267)، (تحفة الأشراف: 4426، ومصباح الزجاجة: 1222)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/24، 67) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہارے پینے کی چیز میں مکھی گر جائے تو اسے اس میں پوری طرح ڈبو دو، پھر نکال کر پھینک دو، اس لیے کہ اس کے ایک پر میں بیماری اور دوسرے میں شفاء ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/بدء الخلق 17 (3320)، الطب 58 (5782)، سنن ابی داود/الأطعمة 49 (3844)، (تحفة الأشراف: 14126)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/229، 246، 443)، سنن الدارمی/الأطعمة 12 (2081) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|