سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ: مَنْ تَرَكَ الْخِضَابَ
باب: جس نے خضاب نہیں لگایا اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 3628
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى , حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ , حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ , عَنْ أَبِي إِسْحَاق , عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ , قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ مِنْهُ بَيْضَاءُ" , يَعْنِي عَنْفَقَتَهُ.
ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ بال یعنی داڑھی بچہ سفید دیکھی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3628]
حضرت ابوجحیفہ وہب بن عبداللہ سوائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ کے یہ بال سفید تھے۔“ ان کا اشارہ نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان کے بالوں کی طرف تھا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3628]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المناقب 23 (3545)، صحیح مسلم/الفضائل 29 (2342)، (تحفة الأشراف: 11802)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الأدب60 (2826)، مسند احمد (4/308، 309) (صحیح)»
وضاحت: ان کا اشارہ نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان کے بالوں کی طرف تھا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 3629
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى , حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ , وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ , عَنْ حُمَيْدٍ , قَالَ: سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ , أَخَضَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:" إِنَّهُ لَمْ يَرَ مِنَ الشَّيْبِ , إِلَّا نَحْوَ سَبْعَةَ عَشَرَ أَوْ عِشْرِينَ شَعَرَةً فِي مُقَدَّمِ لِحْيَتِهِ".
حمید کہتے ہیں کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خضاب لگایا ہے؟ کہا: میں نے آپ کی داڑھی میں سفید بال دیکھے ہی نہیں سوائے ان سترہ یا بیس بالوں کے جو آپ کی داڑھی کے سامنے والے حصے میں تھے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3629]
حضرت حمید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: ”کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خضاب لگایا تھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بال سفید نہیں ہوئے، صرف داڑھی کے اگلے حصے میں سترہ یا بیس بال سفید تھے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3629]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفردبہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 653، 761، ومصباح الزجاجة: 1265)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/المناقب 23 (3547)، اللباس 66 (5894)، صحیح مسلم/الفضائل 29 (2341)، سنن الترمذی/المناقب 4 (3623)، موطا امام مالک/صفة النبی ﷺ 1 (1)، مسند احمد (1/108، 178، 188، 201) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 3630
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْوَلِيدِ الْكِنْدِيُّ , حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ , عَنْ شَرِيكٍ , عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ , عَنْ نَافِعٍ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ , قَالَ:" كَانَ شَيْبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , نَحْوَ عِشْرِينَ شَعَرَةً".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بڑھاپا تقریباً ً بیس بال کا تھا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3630]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید بالوں کی تعداد بیس کے قریب تھی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3630]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفردبہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7914، ومصباح الزجاجة: 1266)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/90) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی آپ کے تقریباً بیس بال سفید تھے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح